عِبرانیوں 11–12
یِسُوع مسِیح پر اِیمان سے زِندگی بسر کرنا
وہ ”ہمارے اِیمان کا بانی اور کامِل کرنے والا“ ہے
کلِیسیا کے اِبتدائی ایّام میں یِسُوع مسِیح کا پیروکار بننا ہمیشہ آسان نہیں تھا۔ لوگ بعض اوقات کلِیسیا کے اَرکان سے اُن کے عقائد کی بدولت نفرت کرتے تھے یا اُن کا مذاق اُڑاتے تھے۔ پَولُس اُن کی مدد کرنا چاہتا تھا تاکہ یِسُوع مسِیح پر اُن کا اِیمان قائم رہے۔
عِبرانیوں 10:32–39
پَولُس نے عِبرانیوں، یا یہُودی، مُقدّسِین کو خط لکھا۔ اِیمان کا مطلب ہے اُن چیزوں پر یقین کرنا اور اُن کی اُمِّید رکھنا، جنھیں ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتے۔ مِثال کے طور پر، مسِیح پر اِیمان لانے کا مطلب ہے کہ ہم اُس کے وعدوں پر تب بھی بھروسا رکھیں، جب ہمیں اپنی برکتیں پُوری ہوتی نظر نہیں آتیں۔
عِبرانیوں 11:1، 6
عبرانی مُقدّسین کو اپنی مُشکلات کا سامنا کرنے میں مدد دینے کے لیے، پَولُس نے اُنھیں صحائف میں سے اُن لوگوں کی کہانیاں یاد دِلائیں، جو عظیم اِیمان رکھتے تھے۔
عِبرانیوں 11:4–40
مِثال کے طور پر، پَولُس نے نُوح کی بابت بتایا۔ خُدا نے نُوح کو اپنے خاندان کو سیلاب سے بچانے کے لیے کشتی بنانے کو کہا۔ بارش دیکھنے سے بہت پہلے، نُوح فرماں برداری کرنے کا اِیمان رکھتا تھا۔
عِبرانیوں 11:7
پَولُس نے ابرہام اور سارہ کے بارے میں بتایا، جنھوں نے اپنے گھر کو چھوڑنے کا اِیمان رکھا کیوں کہ خُدا نے اُنھیں ایک بہتر جگہ لے جانے کا وعدہ کِیا تھا۔ وہ خُدا کے اُس وعدے پر بھی اِیمان رکھتے تھے کہ اُن کا خاندان بُہت بڑا ہوگا، حالاں کہ وہ بُوڑھے تھے اور ابھی تک اُن کی کوئی اولاد نہ تھی۔
عِبرانیوں 11:8–16
پَولُس نے مُوسیٰ کی ماں، یوکبد کے بارے میں بھی بتایا۔ وہ مُوسیٰ کو چھپانے کا اِیمان رکھتی تھی، جب وہ ابھی چھوٹا بچّہ تھا، تاکہ اُسے ایک ظالم بادشاہ سے محفُوظ رکھ سکے۔
عِبرانیوں 11:23
مُوسیٰ مِصر میں پلا بڑھا۔ وہ دولت مند اور آرام دہ زِندگی گُزار سکتا تھا۔ مگر اُس نے وہ سب کُچھ چھوڑ دِیا کیوں کہ وہ خُدا اور اُس کی برکات پر اِیمان رکھتا تھا۔
عِبرانیوں 11:24–27
اپنے اِیمان ہی کی بدولت، مُوسیٰ نے خُدا کے لوگوں کو اسیری سے باہر نکالا۔ یہاں تک کہ وہ بحرِ قُلزم کے درمیان میں سے خُشک زمین سے گُزرے۔
عِبرانیوں 11:29
پَولُس نے راحب کے بارے میں بھی بتایا۔ وہ خُدا کے لوگوں کی مدد کرنے کا اِیمان رکھتی تھی، حالاں کہ اُس کے شہر میں کوئی اور خُداوند پر اِیمان نہیں رکھتا تھا۔ اُس کے اِیمان نے اُس کے خاندان کو بچایا۔
عِبرانیوں 11:30–31
پَولُس نے کہا کہ اِیمان کی یہ بُہت سی مِثالیں ہمیں بھی یِسُوع مسِیح پر اِیمان رکھنے میں مدد دے سکتی ہیں، حتیٰ کہ جب زِندگی مُشکل ہو۔ ہم اپنے گُناہوں سے توبہ کر سکتے اور یِسُوع پر نظر کر سکتے ہیں، جو ”ہمارے اِیمان کا بانی اور کامِل کرنے والا ہے۔“ وہ ہمارے واسطے مرنے کو تیار تھا کیوں کہ وہ جانتا تھا کہ اُس کا کفّارہ عظیم خُوشی اور شِفا لائے گا!
عِبرانیوں 12:1–2