صَحائِف کی کَہانیاں
یِسُوع طُوفان کو ڈانتا ہے—یعنی کہ ہَوا اور پانی بھی اُس کا حُکم مانتے ہیں


متّی 8:‏23–27؛ مرقس 4:‏36–41

یِسُوع طُوفان کو ڈانتا ہے

یعنی کہ ہَوا اور پانی بھی اُس کا حُکم مانتے ہیں

یِسُوع اور اُس کے شاگِرد کشتی میں۔

ایک دِن، یِسُوع اور اُس کے شاگِرد گلیل کی جھیل پر کشتی میں سفر کر رہے تھے۔ تُند ہَوا چلنا شرُوع ہو گئی۔ لہریں کشتی سے ٹکرانا شرُوع ہوئیں، اور وہ پانی سے بھرنے لگی۔ یِسُوع، پھِر بھی، گہری نِیند میں تھا۔

متّی 8:‏23–24

شاگِرد یِسُوع کو جگاتے ہیں۔

شاگِرد ڈر گئے تھے۔ اُنھوں نے یِسُوع کو جگایا۔ ”اَے خُداوند ہمیں بچا،“ وہ چِلائے۔ اُنھوں نے سوچا کہ وہ سَمُندر میں ڈوب جائیں گے۔

متّی 8:‏25

یِسُوع پانی کو ساکت ہونے کا حُکم دیتا ہے۔

”تُم کیوں ڈرتے ہو؟“ یِسُوع نے پُوچھا۔ اُس نے شاگِردوں سے کہا کہ اُنھیں مزید اِیمان کی ضرُورت تھی۔ پھر وہ اُٹھا اور آندھی اور لہروں سے کہا، ”ساکت ہو، تھم جا۔“

متّی 8:‏26؛ مرقس 4:‏39

شاگِرد حیران تھے کہ یِسُوع طُوفان کو کیسے ساکت کر سکتا ہے۔

اچانک طُوفان تھم گیا، اور پانی پُرامَن ہو گیا۔ یِسُوع اور شاگِرد محفُوظ تھے۔ یِسُوع کے شاگِرد حیران تھے۔ اُنھوں نے سوچا کہ کِس طرح کا آدمی ہَوا اور پانی کو حُکم دے سکتا تھا، اور وہ اُس کی بات مانتے ہیں!

متّی 8:‏26–27