اَعمال 8:5–24
شمعُون اور خُدا کی قُدرت
خُدا کی کہانت کے بارے میں سیکھنا
شمعُون نامی ایک شخص سامریہ میں رہتا تھا۔ جب اُس نے یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی تعلیم پائی، تو وہ اِیمان لایا۔ وہ یِسُوع کے شاگِردوں کے اُن مُعجزات کو دیکھ کر حیران رہ گیا جو وہ خُدا کی قُدرت سے کرتے تھے۔ شمعُون نے بپتِسما لِیا، اور سامریہ کے بُہت سے مَردوں اور عورتوں نے بھی ایسا ہی کِیا۔
اَعمال 8:5–13
یرُوشلیم میں موجُود رَسُولوں نے سُنا کہ سامریہ کے لوگوں نے بپتِسما لِیا ہے۔ پطرس اور یُوحنّا سامریہ گئے۔ خُدا کی قُدرت، اور کہانت کے ذریعے، رَسُولوں نے بپتِسما پانے والوں پر ہاتھ رکھے اور اُنھیں رُوحُ القُدس کی نعمت عطا کی۔
اَعمال 8:14–17
جب شمعُون نے پطرس اور یُوحنّا کو ایسا کرتے دیکھا، تو اُس نے اُنھیں پیسوں کی پیشکش کی اور کہا، ”مُجھے بھی یہ اِختیار دو۔“ وہ خُدا کی کہانت کو خریدنا چاہتا تھا تاکہ وہ بھی رُوحُ القُدس کی نعمت عطا کر سکے۔
اَعمال 8:18–19
پطرس نے وضاحت کی کہ کوئی بھی خُدا کی قُدرت نہیں خرید سکتا۔ یہ اُس کی طرف سے نعمت ہے۔ پطرس نے شمعُون کو بتایا کہ اُسے اپنے دِل کو بدلنے کی ضرُورت ہے۔ اُس نے شمعُون کو توبہ کرنے اور مُعافی کے لیے خُدا سے دُعا کرنے کی دعوت دی۔
اَعمال 8:20–23
شمعُون معذرت خواہ تھا۔ اُس نے پطرس سے درخواست کی وہ اُس کے لیے دُعا کرے تاکہ وہ اپنی زندگی میں تبدیلی لا سکے۔
اَعمال 8:24