صَحائِف کی کَہانیاں
اِیمان کے اِتحاد میں—یِسُوع مسِیح رَسُولوں اور نبیوں کے ذریعے سے اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرتا ہے


اِفِسیوں 2:‏19–20؛ 4:‏11–14

اِیمان کے اِتحاد میں

یِسُوع مسِیح رَسُولوں اور نبیوں کے ذریعے اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرتا ہے

پَولُس اور دیگر رَسُول کلِیسیا کے نئے اَرکان کو بپتِسما اور اِستحکام دیتے ہُوئے۔

یِسُوع کے رَسُولوں نے بُہت سے مُلکوں میں اُس کی اِنجِیل کی مُنادی کی۔ وہ لوگ جو اِنجِیل پر اِیمان لائے اُنھوں نے بپتِسما لِیا۔ پَولُس رَسُول چاہتا تھا کہ ہر کوئی مُنّجی کی کلِیسیا میں خُوش آمدید محسُوس کرے، چاہے اُن کا تعلق مُختلف جگہوں سے ہی کیوں نہ ہو۔

متّی 28:‏19–20؛ اِفسیوں 2:‏19

لوگ یِسُوع کے چوگرد جمع ہیں۔

پَولُس نے اِفسُس کے مُقدّسِین کو خط لکھا۔ اُس نے کہا کہ جب یِسُوع ہمارے واسطے مُوا، تو یہ ایسا تھا جیسے اُس نے وہ دیوار گِرا دی جو خُدا کے بچّوں کو ایک دُوسرے سے الگ کرتی تھی۔ اِس سے قطع نظر وہ کہیں سے بھی آئے، وہ اب اجنبی نہیں رہے تھے۔ وہ اِنجِیل کو قبُول کر سکتے تھے اور ایک بڑے خاندان کی طرح ”خُدا کے گھرانے“ کا حِصّہ بن سکتے تھے!

اِفِسیوں 2:‏11–19

یِسُوع مسِیح بچّوں کے ایک گروہ کو تعلیم دیتے ہُوئے، پسِ منظر میں ایک عِمارت کے کونے کے سِرے کا پتھر نظر آ رہا ہے۔

پَولُس نے کہا کہ کلِیسیا ایک مضبُوط عِمارت کی مانند ہے۔ عِمارتوں کو مضبُوط بُنیاد کی ضرُورت ہوتی ہے۔ بُنیاد میں سب سے اہم پتھر کونے کے سِرے کا پتھر ہوتا ہے۔ باقی تمام پتھر کونے کے سِرے کے پتھر کی سیدھ میں لگائے جاتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح اپنی کلِیسیا کے کونے کے سِرے کا پتھر ہے۔

اِفسِیوں 2:‏20

لوگوں کی دُوسروں کو تعلیم دیتے، خِدمت گُزاری کرتے، اور اِنجِیل کا اِشتراک کرتے ہُوئے تصاویر۔

کلِیسیا کی باقی ماندہ نِیو نبی اور رَسُول ہیں، جو یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتے ہیں۔ خُداوند ہم سب کو اپنی کلِیسیا کی تعمیر میں مدد کرنے کی دعوت دیتا ہے—تعلیم دینے، خِدمت گُزاری کرنے، اِنجِیل کا اِشتراک کرنے اور بُہت سے دُوسرے طریقوں سے۔

اِفسیوں 2:‏20؛ 4:‏11–12

بچّوں کا ایک گروہ اِتحاد کے ساتھ اِکٹھا ہو رہا ہے۔

پَولُس نے کہا کہ، کلِیسیا کی ضرُورت اِس لیے ہے، تاکہ ہر شخص یِسُوع مسِیح کو جاننے میں مدد پا سکے۔ یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا آج زمین پر موجُود ہے، جس کی پُختہ بُنیاد یِسُوع مسِیح اور اُس کے نبیوں اور رَسُولوں پر قائم ہے۔ اُس کی کلِیسیا کے ذریعے، ہم ”اِیمان کے اِتحاد“ میں بڑھ سکتے ہیں اور مزید یِسُوع کی مانند بن سکتے ہیں۔

اِفسیوں 2:‏21–22؛ 4:‏13