متّی 12:1–12؛ لُوقا 13:10–17
یِسُوع سبت کے روز عَورت کو شِفا دیتا ہے
اپنے پاک دِن کو نیکی کرتا ہے
یِسُوع اور اُس کے شاگِرد سبت کے دِن گندم کے کھیت میں سے گُزر رہے تھے۔ وہ بھوکے تھے، پس اُنھوں نے چند بالیں توڑیں اور کھائیں۔ کُچھ یہُودی راہ نُماؤں نے اُنھیں دیکھا جو فرِیسی کہلاتے تھے۔ فرِیسیوں نے سبت کے دِن کی بابت بُہت سے اُصُول بنا رکھے تھے۔ بالیں توڑنا اُن کے اُصُولوں کی خِلاف ورزی تھی۔
متّی 12:1–2
فریسیوں نے یِسُوع سے پوچھا کہ اُس کے شاگِردوں نے سبت کا احترام کیوں نہیں کِیا۔ یِسُوع نے جواب دِیا کہ اُنھوں نے کُچھ غلط نہیں کِیا تھا۔ خُدا نے ہمیں برکت دینے کے لیے سبت کا دن عطا کیا ہے، نہ کہ ہماری زِندگیوں کو مُشکل بنانے کے واسطے۔
متّی 12:2–8؛ مرقس 2:27
اِس کے بعد، یِسُوع سبت کے دِن عِبادت خانہ میں تعلیم دے رہا تھا۔ یِسُوع نے وہاں ایک عَورت کو دیکھا۔ وہ سیدھی کھڑی نہیں ہو سکتی تھی۔ اُسے 18 سال سے یہ مسئلہ در پیش تھا۔
لُوقا 13:10–12
یِسُوع مسِیح اُس عَورت کو اپنے پاس آنے کی دعوت دیتا ہے۔ اُس نے اُس کو برکت دینے کے لیے اُس پر ہاتھ رکھے۔
لُوقا 13:12–13
اُسی وقت، وہ عَورت سیدھی کھڑی ہوگئی تھی۔ عِبادت خانہ کا راہ نُما طیش میں آ گیا تھا کیوں کہ یِسُوع سبت کے دِن شِفا دے رہا تھا۔
لُوقا 13:13–14
یِسُوع نے کہا کہ اُس عَورت کی مدد کرنا راست کام ہے۔ سبت کے دِن نیکی کرنا روا ہے۔ راہ نُما شرمندہ ہو گیا تھا، اور عِبادت خانہ میں موجُود لوگ خُوش ہُوئے کیوں کہ عَورت شِفا یاب ہُوئی تھی۔
لُوقا 13:15–17؛ مزید دیکھیے لُوقا 6:9