صَحائِف کی کَہانیاں
نُور کے فرزند—یِسُوع مسِیح پر اِیمان لانا جب ہم اُس کے دوبارہ آنے کے مُنتظر ہوتے ہیں


1 اور 2 تھِسلُنیکیوں

نُور کے فرزند

یِسُوع مسِیح پر اِیمان لانا جب ہم اُس کے دوبارہ آنے کے مُنتظر ہوتے ہیں

پَولُس تھِسلُنیکیوں کے لوگوں کو خط لکھتے ہُوئے۔

پَولُس کے زمانے کے مُقدّسِین اُس دِن کے لیے بُہت پُرجوش تھے جب یِسُوع مسِیح دوبارہ زمین پر آئے گا۔ تھسلنیکے نامی جگہ پر، مُقدّسوں کے لیے زِندگی بُہت مُشکل ہوتی جا رہی تھی۔ وہ سوچنے لگے کہ کیا اِن سب باتوں کا مطلب یہ ہے کہ یِسُوع مسِیح بُہت جلد آنے والا ہے۔ پَولُس نے اُن کی مدد کے لیے خُطُوط لکھے۔

1 تھِسلُنیکیوں 4:‏16–18؛ 5:‏1–2؛ 2 تھِسلُنیکیوں 1:‏4

ایک خاندان سو رہا ہے۔

پَولُس نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ یِسُوع دوبارہ کب آئے گا۔ کُچھ لوگوں کے لیے یہ بالکل اچانک ہوگا، رات کو آنے والے چور کی مانند جب وہ سو رہے ہوتے ہیں۔

1 تھِسلُنیکیوں 5:‏2–3؛ 2 تھِسلُنیکیوں 2:‏2

ایک شادمان خاندان تیل والے چراغ کی تیز روشنی میں ایک ساتھ بیٹھا ہے۔

مگر پَولُس نے مُقدّسِین کو بتایا کہ وہ تاریکی میں نہیں ہیں۔ چُوں کہ وہ یِسُوع مسِیح کی پیروی کرتے تھے، مُقدّسِین نُور کے فرزند تھے!

1 تھِسلُنیکیوں 5:‏4–5

ایک شادمان خاندان دُوسرے خاندان کے ساتھ اِنجِیل کو بانٹتے ہُوئے۔

پَولُس نے وضاحت کی کہ یِسُوع کے دوبارہ آنے سے پہلے، بُہت سے لوگ سچّائی سے مُنہ موڑ لیں گے۔ وہ چاہتا تھا کہ مُقدّسِین، جو کہ نُور کے فرزند ہیں، یِسُوع کی پیروی کرتے رہیں اور اُس کے آنے کا اِنتظار کرتے رہیں۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں، تو دُنیا میں چاہے کُچھ بھی ہو رہا ہو، جب یِسُوع واپس آئے گا تو ہم تیار ہوں گے۔

1 تھِسلُنیکیوں 1:‏5؛ 2 تھِسلُنیکیوں 2:‏3