صَحائِف کی کَہانیاں
توڑوں کی تمثیل—خُدا نے ہمیں جو کُچھ دیا ہے اُسے بھرپور انداز میں استعمال کرنا


متّی 25: 14–30

توڑوں کی تمثیل

خُدا نے ہمیں جو کُچھ دیا ہے اُسے بھرپور انداز میں استعمال کرنا

یِسُوع ایک آدمی اور اُس کے نوکروں کی تمثیل بتاتا ہے۔

خُدا کی بادشاہی کے بارے میں سِکھانے کے لیے، یِسُوع نے تمثیل بتائی۔ تمثیل میں، ایک شخص دور دراز کے ملک کو سفر کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ وہ جانے سے پہلے، اپنے تین خادموں سے مِلا اوراُنھیں اپنے جانے کے بعد اپنے پیسے کی دیکھ بھال کرنے کو کہا۔

متّی 25: 14

وہ شخص اپنے ہر خادم کوتوڑے دیتا ہے۔

اُس شخص نے اپنے ہر نوکر کو بڑی مقدار میں پیسے دیے جو توڑے کہلاتے ہیں۔ اُس نے ایک نوکر کو پانچ توڑے دیے۔ اُس نے دُوسرے نوکر کو دو توڑے دیے۔ اور اُس نے آخری نوکر کو ایک توڑا دیا۔ پھر وہ اپنے سفر پر چلا گیا۔

متّی 25: 15

ایک نوکر پانچ مزید توڑے کماتا ہے۔

پانچ توڑوں والے نوکر نے سخت محنت کی۔ اُس نے توڑوں کومزید پانچ اور کمانے کے لِئے استعمال کِیا۔

متّی 25: 16

ایک نوکر نے دو مزید توڑے کمائے۔

نوکر جس نے دو توڑے حاصل کیے تھے سخت محنت کی۔ اُس نے توڑوں کا استعمال دو اور کمانے کے لیے کِیا۔

متّی 25: 17

ایک نوکر اپنے توڑے کو دفنا دیتا ہے۔

وہ نوکر جس نے ایک توڑا حاصل کِیا تھا اُس نے گڑھا کھودا اورتوڑے کو زمین میں دفن کر دیا۔

متّی 25: 18

وہ شخص اپنے سفر سے واپس آتا ہے۔

کُچھ عرصہ کے بعد، وہ شخص اپنے سفر سے واپس آیا۔ وہ جاننا چاہتا تھا کہ نوکروں نے اُن توڑوں کے ساتھ کیا کِیا تھا جو اُس نے اُنھیں دیے تھے۔

متّی 25: 19

آدمی پہلے دو خادموں سے خوش ہے۔

نوکر جس نے پانچ توڑے پائے تھے اور نوکر جس نے دو توڑے پائے تھے اپنے مالک کو بتاتے ہیں کیسے اُنھوں نے دو گُنا حاصل کیے جس دوران وہ گیا ہُوا تھا۔ مالک خوش تھا۔ اُس نے کہا کیوں کہ وہ بہت وفادار تھے، اِس لیے وہ دیکھ بھال کرنے کے لیے اُن پر پہلے سے بھی زیادہ بھروسا کرے گا۔ اُس نے اُنھیں خوش ہونے کو کہا۔

(متّی 25: 20–23)

تیسرا نوکرکہتا ہے کہ اُس نے اپنے توڑے کو چھپا دیا تھا۔

نوکر جس نے ایک توڑا پایا تھا اُس نے اپنے مالک کو بتایا کہ وہ ڈر گیا تھا، پس اُس نے اُس کے توڑے کو زمین میں چھپا دیا تھا۔ اُس نے توڑا مالک کو واپس دے دیا۔

متّی 25: 24–25

آدمی اُس نوکر سے خوش نہیں ہے۔

مالک اُس نوکر سے خوش نہیں تھا۔ اُس نے کہا کہ نوکر کواُسے مزید توڑے کمانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے تھا۔ مالک نے توڑا اُس نوکر کو دیا جس کے پاس دس توڑے تھے۔ مالک چاہتا تھا کہ اُس کے نوکر اُن توڑوں کو استعمال کریں جو اُس نے اُنھیں اپنی بادشاہی کی تعمیر کرنے میں مدد کے لیے دیے تھے۔

متّی 25: 26–29