2 کُرنتھِیوں 12:7–10
یِسُوع کمزور چیزوں کو مضبُوط بنا سکتا ہے
ایک ”کانٹے“ سے پَولُس کا سبق
پَولُس رَسُول یِسُوع مسِیح کا عظیم خادِم تھا۔ اُس نے بُہت سے مُکاشفے حاصِل کِیے اور لوگوں کو مُنّجی کی بابت سِکھایا۔ مگر پَولُس کو بُہت سی مُشکلات بھی درپیش تھیں۔
2 کُرنتھِیوں 12:7
کلِیسیا کے اَرکان کو لکھے گئے ایک خط میں، پَولُس نے اپنی مُشکلات کا موازنہ جِسم میں چُبھے ہُوئے کانٹے سے کِیا۔ اِس نے پَولُس کو بُہت کمزور محسُوس کروایا۔
2 کُرنتھِیوں 12:7
تین بار، پَولُس نے دُعا کی اور خُداوند سے درخواست کی کہ وہ اُس کی یہ مُشکل دُور کر دے۔ لیکن خُداوند نے اُسے دُور نہیں کِیا۔
2 کُرنتھِیوں 12:8–9
اِس کی بجائے، خُداوند نے پَولُس کو بتایا کہ وہ پَولُس کو مضبُوط بنانے کے لیے کافی قُدرت رکھتا ہے۔ پَولُس نے سیکھا کہ کبھی کبھار مُشکل بھی اچھی چیز ثابت ہو سکتی ہے اگر ہم خُداوند کی طرف رُجُوع کریں اور اُس سے مدد مانگیں۔ جب ہم کمزور محسُوس کرتے ہیں، تو یِسُوع مسِیح ہمیں مضبُوط بنا سکتا ہے، خواہ ہماری مُشکلات ختم نہ بھی ہوں۔
2 کُرنتھِیوں 12:9–10