اَعمال 12:1–17
فرشتہ پطرس کو قید خانہ سے آزاد کرتا ہے
خُدا دُعاؤں کا جواب دیتا ہے
ہیرودیس نامی بادشاہ مسِیحیوں کو پسند نہیں کرتا تھا۔ اُس نے یعقُوب رَسُول کو ہلاک کر دِیا۔ پھر اُس نے پطرس کو قید خانہ میں ڈال دِیا۔ اُس نے قید خانہ کی نِگہبانی کے لیے 16 پہرے داروں کو رکھا۔
اَعمال 12:1–4
جب کلِیسیا کے اَرکان نے یہ سُنا، تو اُنھوں نے پطرس کے لیے آسمانی باپ سے بَدن و جان سے دُعائیں کِیں۔
اَعمال 12:5
ایک رات، پطرس سو رہا تھا۔ وہ دو پہرے داروں کے درمیان دو زنجیروں سے بندھا ہُوا تھا۔
اَعمال 12:6
اچانک، قید خانہ میں نُور چمکا، اور ایک فرشتہ ظاہر ہُوا۔ ”جلد اُٹھ،“ فرشتہ نے کہا، اور زنجیریں پطرس کے ہاتھوں سے کھُل پڑیں۔ فرشتے نے پطرس سے کہا کہ میرے پیچھے ہو لے۔
اَعمال 12:7–8
پطرس نے سوچا کہ وہ خواب دیکھ رہا تھا۔ وہ فرشتے کے پیچھے پیچھے پہرے داروں کے پاس سے گُزر گیا۔ لوہے کا وہ پھاٹک جو شہر کی طرف کھُلتا ہے، اُن کے لیے خُود بخُود کھُل گیا اور وہ باہر نکل کر کُوچہ کے اُس سِرے تک پُہنچ گئے۔
اَعمال 12:9–10
فرشتہ چلا گیا، اور پطرس کو اِحساس ہُوا کہ وہ خواب نہیں دیکھ رہا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ خُداوند نے اُسے بچانے کے لیے فرشتہ بھیجا ہے۔
اَعمال 12:10–11
پطرس مریم نامی عورت کے گھر گیا، جہاں بُہت سارے کلِیسیائی اَرکان جمع ہو کر دُعا کر رہے تھے۔ اُس نے دروازے پر دستک دی۔
اَعمال 12:12–13
رُدی نامی ایک لڑکی دروازے پر آئی۔ جب اُس نے پطرس کی آواز سُنی، تو وہ بُہت خُوش ہُوئی! وہ دُوسروں کو بتانے کے لیے دوڑی۔
اَعمال 12:13–14
جب رُدی نے سب کو بتایا کہ پطرس دروازے پر ہے، تو اُنھوں نے اُس پر یقین نہ کِیا۔ مگر پطرس کھٹکھٹاتا رہا۔
اَعمال 12:15–16
آخِر کار، اُنھوں نے دروازہ کھولا اور دیکھا کہ یہ واقعی سچ ہے۔ پطرس محفُوظ تھا! خُداوند نے اُن کی دُعاؤں کا جواب دِیا تھا۔ پطرس نے ہر کسی کو بتایا کہ خُداوند اُسے قید خانہ سے کیسے نکال لایا ہے۔
اَعمال 12:16–17