صَحائِف کی کَہانیاں
کُرنیلیس اور اُس کے دوست رُوحُ القُدس پاتے ہیں—اِنجِیل سب کے واسطے ہے


اَعمال 10

کُرنیلیس اور اُس کے دوست رُوحُ القُدس پاتے ہیں

اِنجِیل سب کے واسطے ہے

کُرنیلیس اور اُس کا خاندان کسی ضرورت مند کی مدد کرتے ہُوئے۔

کُرنیلیس رومی سپاہیوں کا صُوبہ دار تھا۔ وہ اور اُس کا خاندان خُدا پر اِیمان رکھتے تھے، لیکن وہ یہُودی نہ تھے اور نہ ہی یِسُوع مسِیح کے بارے میں جانتے تھے۔ کُرنیلیس کے پاس جو کُچھ تھا وہ غریبوں کے ساتھ بانٹتا اور اکثر خُدا سے دُعا کِیا کرتا تھا۔

اَعمال 10:‏1–2

ایک فرشتہ کُرنیلیس پر ظاہر ہوتا ہے۔

ایک دوپہر، جب کُرنیلیس روزہ رکھ کر دُعا کر رہا تھا تو ایک فرشتہ اُس کے پاس آیا۔ فرشتے نے کہا، ”کُرنیلیس، تیری دُعا سُن لی گئی ہے۔“ خُدا نے اُس کی نیکی دیکھ لی تھی۔ فرشتے نے کُرنیلیس کو بتایا کہ وہ پطرس رَسُول کو ڈھُونڈے، جو یافا نامی شہر میں ٹھہرا ہُوا تھا۔ پطرس کُرنیلیس کو بتائے گا کہ کیا کرنا ہے۔

اَعمال 10:‏3–6، 30–32

کُرنیلیس اپنے نوکروں کو پطرس کو ڈھُونڈنے کا کہتا ہے۔

کُرنیلیس نے اپنے نوکروں کو وہ سب بتایا جو فرشتے نے اُس سے کہا تھا۔ اُس نے اُنھیں یافا بھیجا تاکہ وہ پطرس سے اُس کے پاس آنے کی درخواست کریں۔

اَعمال 10:‏7–8

پطرس گھُٹنوں کے بل جُھکتے اور دُعا کرتے ہُوئے۔

یافا میں، پطرس گھر کی چھت پر دُعا کر رہا تھا۔ اُسے بھُوک لگی اور وہ کُچھ کھانا چاہتا تھا، کہ اچانک اُس نے ایک رویا دیکھی۔

اَعمال 10:‏9–10

پطرس نے رویا دیکھی۔

پطرس نے آسمان سے ایک بڑی چادر اُترتے دیکھی، جو ہر طرح کے جانوروں اور پرندوں سے بھری ہُوئی تھی۔ پھر پطرس نے ایک آواز سُنی جس نے اُسے اُن جانوروں کو کھانے کا کہا۔ لیکن یہ وہ جانور تھے جنھیں یہُودیوں کو کھانے کی اِجازت نہیں تھی۔ مُوسیٰ کی شریعت نے اُنھیں ناپاک قرار دِیا تھا۔ پطرس اُنھیں کھانا نہیں چاہتا تھا۔

اَعمال 10:‏11–14

پطرس پھر رویا دیکھتا ہے۔

آواز نے دوبارہ کہا، جسے خُدا نے پاک ٹھہرایا ہے، اُسے ناپاک نہ کہو۔ رویا کو تین بار دُہرایا گیا۔ پطرس حیران تھا کہ اِس کیا مطلب ہو سکتا ہے۔

اَعمال 10:‏15–17

آواز پطرس کو کُرنیلیس کے نوکروں سے مِلنے کے لیے کہتی ہے۔

اُسی وقت، رُوح نے پطرس کو بتایا کہ تین آدمی اُس کو تلاش کر رہے ہیں۔ ”اُن کے ساتھ جاؤ،“ رُوح نے کہا، ”کیوں کہ مَیں نے اُنھیں بھیجا ہے۔“

اَعمال 10:‏16–21

پطرس کُرنیلیس کے نوکروں سے بات کرتا ہے۔

تین آدمی کُرنیلیس کے نوکر تھے۔ اُنھوں نے پطرس کو اُس فرشتے کے بارے میں بتایا جو کُرنیلیس کو دِکھائی دِیا تھا اور درخواست کی کہ پطرس اُن کے ساتھ چل کر اُسے تعلیم دے۔ یہُودی عمُوماً غیر یہُودیوں کے گھروں میں داخل نہیں ہوتے تھے، اور رَسُولوں نے اُنھیں اِنجِیل کی تعلیم نہیں دی تھی۔ مگر اپنی رویا کو یاد کرتے ہُوئے، پطرس نے جانے کا فیصلہ کِیا۔

اَعمال 10:‏22، 28

پطرس کُرنیلیس اور اُس کے خاندان اور دوستوں سے مِلتا ہے۔

جب پطرس آیا، تو کُرنیلیس بُہت سے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ اُس کا اِنتظار کر رہا تھا۔ اُس نے پطرس سے کہا کہ ہم سب تیار ہیں تاکہ وہ سب کُچھ سُنیں جس کا خُدا نے آپ کو حُکم دِیا ہے۔

اَعمال 10:‏26، 33

پطرس یِسُوع مسِیح کی بابت سِکھاتا ہے۔

اب پطرس سمجھ گیا تھا کہ خُدا اُس کو رویا میں کیا سِکھا رہا تھا۔ پطرس نے ہر ایک کو بتایا کہ خُدا کسی ایک قوم یا گروہ کو دُوسرے سے زیادہ پیار نہیں کرتا۔ خُدا ہر اُس شخص کو قبُول کرتا ہے جو اُس کی پیروی کرتا ہے اور راستی کے کام کرتا ہے۔ پطرس نے کُرنیلیس اور اُس کے خاندان اور دوستوں کو یِسُوع مسِیح کی بابت تعلیم دی۔

اَعمال 10:‏34–43

پطرس کُرنیلیس کے خاندان اور دوستوں کو بپتِسما دیتا ہے۔

جب اُس نے تعلیم دی، تو رُوحُ القُدس اُن سب پر نازل ہُوا جو کلام سُن رہے تھے۔ پطرس نے اُنھیں یِسُوع مسِیح کے نام پر بپتِسما لینے کی دعوت دی۔ پطرس جان چُکا تھا کہ خُدا کے تمام بچّوں کو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح میں خُوش آمدید کہا جاتا ہے۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی مُنادی سب میں کی گئی۔

اَعمال 10:‏44–48