صَحائِف کی کَہانیاں
یِسُوع کے رَسُول اُس کی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرتے ہیں—تعلیم، بپتِسما، شِفا، اور ہر چیز بانٹتے ہُوئے


اَعمال 1–4

یِسُوع کے رَسُول اُس کی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرتے ہیں

تعلیم، بپتِسما، شِفا، اور ہر چیز بانٹتے ہُوئے

رَسُول اِنجِیل کی تعلیم دیتے ہیں۔

یِسُوع کے آسمانی باپ کے پاس واپس لوٹنے کے بعد، رَسُول کلِیسیا کے راہ نُما بنے۔ اُنھوں نے نجات دہندہ کی اِنجِیل کی تعلیم دی، لوگوں کو اُس کی کلِیسیا میں شامِل ہونے کی دعوت دی، اور خُدا کی قُدرت کے ساتھ بُہت سے مُعجزے کِیے۔ یِسُوع نے رُوحُ القُدس بھیج کر اُن کی مدد کرنے کا وعدہ کِیا۔

اَعمال 1:‏8–13؛ 2:‏41–47

رَسُول متیاہ کو مُقرر کرتے ہیں۔

چُوں کہ یہُوداہ مَر چُکا تھا، اب صِرف گیارہ رَسُول باقی رہ گئے تھے۔ رَسُولوں نے یہ جاننے کے لیے دُعا کی کہ خُدا کس کو یہُوداہ کی جگہ لانا اور یِسُوع مسِیح کا خاص گواہ بنانا چاہتا ہے۔ خُدا نے متیاہ نامی ایک شخص کا اِنتخاب کِیا۔ وہ بارہ رَسُولوں میں سے ایک بن گیا۔

اَعمال 1:‏15–26

رَسُول رُوحُ القُدس کی قُدرت سے معمُور ہو گئے۔

یہُودیوں کے ایک خاص تہوار کے موقع پر، شاگِرد یرُوشلیم میں ایک جگہ جمع تھے۔ یکایک، ایسا محسُوس ہُوا کہ آسمان سے ایسی آواز آئی جیسے زور کی آندھی کا سناٹا ہوتا ہے۔ اُنھوں نے آگ کے شُعلہ جیسی روشنی دیکھی جو اُن میں سے ہر ایک پر آ ٹھہری، اور وہ سب رُوحُ القُدس سے معمُور ہو گئے۔ رُوحُ القُدس کی بدولت، وہ دُوسری زُبانوں میں بولنے لگے۔

اَعمال 2:‏1–4

لوگ رَسُولوں کی باتیں سُننے کے لیے جمع ہونے لگے۔

جب یرُوشلیم کے لوگوں نے اِس کے بارے میں سُنا، تو ایک بڑی بھِیڑ وہاں جمع ہو گیا۔ اگرچہ ہجُوم میں موجُود لوگ مُختلف مُلکوں سے تعلق رکھتے تھے اور مُختلف زُبانیں بولتے تھے، لیکن اُن میں سے ہر ایک کو یہی سُنائی دیتا تھا کہ رَسُول اُن کے وطن کی بولی بول رہے ہیں۔ سب لوگ حیران ہُوئے۔

اَعمال 2:‏5–13

پطرس اپنی گواہی دیتا ہے۔

پطرس کھڑا ہُوا اور ہجُوم سے کلام کِیا۔ اُس نے اُنھیں یِسُوع مسِیح کی بابت بتایا۔ اُس نے اپنی گواہی دی کہ یِسُوع ہی نجات دہندہ ہے اور جی اُٹھا ہے۔

اَعمال 2:‏14–36

لوگ رَسُولوں سے پُوچھتے ہیں کہ اپنی زِندگیاں کیسے بدلنی ہیں۔

جب لوگوں نے یہ سُنا، تو اُنھوں نے محسُوس کِیا کہ اُنھیں تبدیل ہونے کی ضرُورت ہے۔ اُنھوں نے رَسُولوں سے پُوچھا کہ اُنھیں کیا کرنا چاہیے۔

اَعمال 2:‏37

لوگ بپتِسما پا رہے تھے۔

پطرس نے کہا، ”توبہ کرو، اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گُناہوں کی مُعافی کے لیے یِسُوع مسِیح کے نام پر بپتِسما لے، تو تُم رُوحُ القُدس اِنعام میں پاؤ گے۔“ اُس دِن تقریباً 3000 لوگوں نے بپتِسما پایا اور کلِیسیا میں شمُولیت اِختیار کی۔

اَعمال 2:‏38–43

ایک ایسا آدمی جو چل نہیں سکتا ہَیکل کے سامنے بیٹھا ہے۔

بعد میں، پطرس اور یُوحنّا ہَیکل میں گئے۔ اُنھوں نے ایک شخص کو دیکھا جو چل نہیں سکتا تھا۔ وہ ہر روز وہاں بیٹھتا، اور لوگوں سے پیسے مانگتا تھا۔

اَعمال 3:‏1–2

پطرس اور یُوحنّا اُس شخص سے بات کرتے ہیں۔

اُس شخص نے پطرس اور یُوحنّا سے پیسے مانگے۔ وہ رُکے اور اُس کی طرف دیکھا۔ پطرس نے کہا، ”ہماری طرف دیکھ۔“

اَعمال 3:‏3–4

وہ شخص خُدا کی قُدرت سے شِفا پا گیا اور کھڑا ہونے کے قابل ہُوا۔

پطرس نے کہا کہ چاندی اور سونا تو اُن کے پاس نہیں ہے۔ مگر اُن کے پاس کُچھ بہتر تھا۔ اُس نے کہا، یِسُوع مسِیح ناصری کے نام پر، ”اُٹھ اور چل پھر۔“ پطرس نے کھڑے ہونے میں اُس کی مدد کی۔ اپنی زِندگی میں پہلی بار، وہ شخص چلنے کے قابل ہو گیا! وہ اِس قدر خُوش تھا کہ اُچھلتا کُودتا پطرس اور یُوحنّا کے ساتھ ہَیکل میں گیا۔

اَعمال 3:‏6–8

پطرس نے لوگوں کو توبہ کرنے اور یِسُوع پر اِیمان لانے کی ہدایت کی۔

لوگ حیران ہُوئے۔ پطرس نے اُنھیں بتایا کہ یہ اُس کی یا یُوحنّا کی قُدرت نہیں تھی جس نے اُس شخص کو شِفا بخشی۔ وہ یِسُوع مسِیح کی قُدرت اور اُس پر اِیمان لانے کے باعث شِفا یاب ہُوا۔ پطرس نے اُنھیں کہا کہ وہ توبہ کریں اور یِسُوع پر اِیمان لائیں۔

اَعمال 3:‏9–26

کُچھ راہ نُماؤں نے پطرس اور یُوحنا کو کہا کہ وہ یِسُوع کے بارے میں تعلیم نہیں دے سکتے۔

یہُودیوں کے بعض راہ نُماؤں کو پطرس اور یُوحنّا کی تعلیمات پسند نہ آئیں۔ کُچھ یہُودی راہ نُماؤں کو وہ باتیں اچھی نہیں لگیں جو پطرس اور یُوحنّا سِکھا رہے تھے۔

اَعمال 4:‏1–18

پطرس اور یُوحنّا راہ نُماؤں کو بتاتے ہیں کہ خُدا چاہتا ہے کہ لوگ یِسُوع کے بارے میں جانیں۔

پطرس اور یُوحنّا نے کہا کہ وہ خُدا ہی کی فرماں برداری کریں گے، اور کیوں کہ خُدا کی مرضی یہی تھی کہ وہ لوگوں کو یِسُوع مسِیح کے بارے میں وہ سب کُچھ بتائیں جو وہ جانتے تھے۔

اَعمال 4:‏19–20

جب پطرس ایک عورت کو بپتِسما دے رہا تھا تو لوگ اُس کے گِرد جمع ہو گئے۔

رَسُول بڑی قُدرت سے نجات دہندہ کی اِنجِیل کی تعلیم دیتے رہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگ اُس کی کلِیسیا میں شامِل ہُوئے۔ وہ رُوح سے معمُور ہو گئے۔ وہ ایک دُوسرے سے محبّت رکھتے تھے اور اپنی ہر چیز ایک دُوسرے کے ساتھ بانٹتے تھے۔ اُنھوں نے جو کُچھ اُن کے پاس تھا بیچ دِیا اور وہ رقم رَسُولوں کو دی تاکہ وہ اِسے غریبوں میں تقسیم کریں۔

اَعمال 4:‏31–37