لُوقا 10:25–37
نیک سامری کی تمثیل
اپنے پڑوسیوں سے اپنی مانند محبّت کرنا
ایک عالمِ شرع نے یِسُوع سے پوچھا کہ ابدی زندگی کیسے حاصل کرنی ہے۔ یِسُوع نے اُس سے پوچھا کہ صحائف میں کیا لِكھا ہے۔ عالمِ شرع نے جواب دیا کہ صحائف خُدا سے محبّت اور اپنے پڑوسی سے محبّت کرنے کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یِسُوع نے کہا کہ وہ درست ہے۔ پھر عالم شرع نے پوچھا، ”میرا پڑوسی کون ہے؟“ یِسُوع نے تمثیل یا کہانی بتا کر جواب دیا۔
لُوقا 10:25–29
تمثیل میں، ایک شخص جو یہودی تھا یروشلیم سے یریحو کے راستے پر سفر کر رہا تھا۔ اچانک، کچھ ڈاکو آئے۔ اُنہوں نے اُس کے کپڑے اُتار لیے، اُسے بُری طرح زخمی کیا، اور اُسے وہاں چھوڑ دیا۔
لُوقا 10:30
جلد ہی، ایک کاہن اُس راستے پر آیا۔ کاہن ایک ایسا شخص تھا جو ہَیکَل میں کام کرتا تھا۔ اُس نے اُس شخص کو راستے پر پڑے دیکھا مگر دوسری طرف سے گزر گیا۔
لُوقا 10:31
پھر ایک اور شخص آیا وہ بھی ہَیکَل میں کام کرتا تھا، جو لاوی کہلاتا تھا۔ اُس نے اُس شخص کو دیکھا جو زخمی تھا، مگر وہ راستہ بدل کر گزر گیا۔
لُوقا 10:32
پھر ایک سامری پاس سے گُزرا۔ اُس نے دیکھا کہ راستے پر پڑا ہوا شخص بُری طرح زخمی تھا۔ عموماً سامری اور یہودی آپس میں اچھی طرح نہیں ملتے تھے۔ پھر بھی یہ سامری اُس شخص کی مدد کرنا چاہتا تھا۔
لُوقا 10:33
سامری نے اُس شخص کے زخموں پر تیل اور مے لگا کر اُس کی دیکھ بھال کی۔ اُس نے اُس شخص کو اپنے گدھے پر بیٹھایا۔
لُوقا 10:34
پھر سامری اُس شخص کو سرائے میں لایا، جہاں وہ آرام کر سکتا اور بہتر ہو سکتا تھا۔ اگلے دن سامری نے جانے سے پہلے، سرائے کے مالک کو پیسے دیے اور کہا، ”اِس کی دیکھ بھال کرو۔“ سامری نے کہا کہ وہ چند دنوں بعد مزید پیسوں کے ساتھ واپس آ جائے گا.
لُوقا 10:34–35
کہانی کے آخر میں، یِسُوع نے عالمِ شرع سے سوال کیا۔ زخمی آدمی کا پڑوسی کون تھا؟ کاہن، لاوی، یا سامری؟ عالم شرع نے کہا کہ یہ وہ شخص تھا جس نے اُس شخص سے محبّت کا اظہار کیا—سامری۔ یِسُوع نے عالمِ شرع سے کہا جا اور سامری کی مانند بن۔
لُوقا 10:36–37