متّی 25: 1–13
دس کنواریوں کی تمثیل
یِسُوع کے دوبارہ آنے کے لیے تیار رہنا
یِسُوع کے شاگرد جانتے تھے کہ ، اُس کے اپنے باپ کے پاس لوٹنے کے بعد، کسی روز یِسُوع واپس زمین پر آئے گا۔ اُنھوں نے اُس سے پوچھا کہ جب وہ واپس آنے گا تو وہ کیسے جانیں گے۔ وہ اُس کے لیے تیار رہنا چاہتے تھے۔ اُن کا جواب دینے کے لیے، یِسُوع نے ایک تمثیل بتائی۔
(متّی 24: 3)
تمثیل میں، دس خواتین شادی میں جا رہی تھیں۔ شادی رات کو تھی، لہذا خواتین کو اپنا راستہ روشن کرنے کے لیے تیل سے بھرے چراغ لے کر جانے تھے۔ پانچ خواتین دانش مند تھیں اور تیل کی کافی مقدار ساتھ لائی تھیں۔ دوسری پانچ بیوقوف تھیں اور کافی تیل ساتھ نہیں لائی تھیں۔
متّی 25: 1–4
خواتین کو دُولہے اور اُس کی بارات کے آنے کا انتظار کرنا تھا۔ لیکن دُولہے نے بہت زیادہ وقت لیا۔ جب وہ انتظار کر رہیں تھیں، تو وہ سب سو گئیں۔
متّی 25: 5
آدھی رات کو، کوئی چلا اُٹھا کہ آخرکار دُولہا آ رہا تھا! اب وقت آ گیا تھا کہ خواتین اُس کے ساتھ بارات میں شامل ہوں۔
متّی 25: 6
تمام خواتین نے اپنی راہ روشن کرنے کے لیے اپنے چراغ اُٹھائے ہُوئے تھے۔ مگر وہ پانچ خواتین جو کافی تیل نہیں لائی تھیں اُن کے پاس کوئی روشنی نہیں تھی۔ اُن کا تیل خرچ ہو چُکا تھا جب وہ دُولہے کا انتظار کر رہی تھیں۔
متی 25: 7–8
خواتین جن کے پاس تیل نہیں تھا دُوسروں سے اپنے تیل کو بانٹنے کے لیے کہتی ہیں۔ مگر بانٹنے کے لیے تیل کافی نہیں تھا۔ خواتین جن کے پاس تیل نہیں تھا جلدی سے مزید خریدنے کے لیے جاتی ہیں۔
متی 25: 8–9
جب وہ جا چُکی تھیں، تو دولہا آ گیا! جو پانچ خواتین تیار تھیں وہ اُس کے ساتھ شادی میں چلی گئیں۔
متّی 25: 10
جب دُوسری خواتین واپس آئیں، تو دروازہ بند ہو گیا۔ اُنھوں نے دروازے پر دستک دی اور دُولہے سے اُنھیں اندر لے جانے کو کہا۔ مگر بہت دیر ہو چکی تھی۔ وہ شادی میں نہیں آ سکتی تھیں۔
متّی 25: 11–12
یِسُوع تمثیل میں دولہے کی مانند ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کب دوبارہ آئے گا۔ صرف آسمانی باپ ہی جانتا ہے۔ پس یِسُوع نے اپنے پیروکاروں کو اُن پانچ خواتین کی مانند تیار رہنے کو کہا جن کے پاس تیل کافی تھا۔ جو لوگ خُداوند کے احکام کی فرماں برداری کرتے اور رُوح کی پیروی کرتے ہیں وہ یِسُوع مسِیح کے دوبارہ آنے پر تیار ہوں گے۔
متی 24: 36؛ 25: 13؛ عقائد اور عہُود 45 :56–57