صَحائِف کی کَہانیاں
اِبلِیس یِسُوع کو آزماتا ہے—آزمایش پر غالب آنے کی مثال


متّی 4:‏1–10

اِبلِیس یِسُوع کو آزماتا ہے

آزمایش پر غالب آنے کی مثال

یِسُوع بیابان میں چلتے ہُوئے۔

اپنے بپتِسما کے بعد، یِسُوع خُدا کے ساتھ رہنے کے لیے بیابان میں چلا گیا۔ اُس نے 40 دِن تک کُچھ نہ کھایا۔ وہ روزہ رکھ رہا تھا اور اپنے فرض کے لیے تیار ہونے کی دُعا کر رہا تھا۔

متّی 4:‏1–2 ؛ دیکھیے ترجمہ از جوزف سمتھ حاشیہ 1ب اور 2سی

اِبلِیس یِسُوع کو آزماتا ہے کہ وہ پتھروں کو روٹی میں تبدیل کر دے۔

یِسُوع کو بھُوک لگی تھی۔ اِبلِیس آیا اور اُس کو آزمایا۔ اُس نے کہا کہ اگر یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے، تو وہ پتھروں کو روٹی میں بدل سکتا ہے۔ یِسُوع اَیسا نہیں کرتا۔ یِسُوع نے صحائف کا حوالہ دیتے ہُوئے کہا کہ وہ خُدا کے کلام کے مُطابق زِندگی بسر کرتا تھا، صِرف روٹی سے نہیں۔

متّی 4:‏2–4

اِبلِیس یِسُوع کو آزمانے کے لیے ہَیکل کی دیوار سے چھلانگ لگانے کا کہتا ہے۔

پھر رُوحُ القُدس یِسُوع کو ہَیکل کی دیوار کے اوپر لے جاتا ہے۔ اِبلِیس نے یِسُوع کو چھلانگ لگانے کے لیے آزمایا۔ اُس نے کہا کہ اگر یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے، تو فرِشتے اُسے ٹھوکر نہ لگنے دیں گے۔ یِسُوع نے چھلانگ نہیں لگائی۔ اُس نے اِبلِیس کو بتایا کہ صحائف کہتے ہیں ہمیں خُدا کو آزمانا نہیں چاہیے۔

متّی 4:‏5–7؛ ترجمہ از جوزف سمتھ میں دیکھیے حاشیہ 5اے اور 6اے

اِبلِیس یِسُوع کو آزماتا ہے کہ وہ اُس کو سجِدہ کرے۔

پھر، رُوحُ القُدس یِسُوع کو پہاڑ کی چوٹی پر لے گیا۔ وہاں سے، یِسُوع دُنیا کی تمام بادِشاہتوں کو دیکھ سکتا تھا۔ اِبلِیس آیا اور کہا کہ اگر وہ اُس کو سجِدہ کرے گا تو وہ یِسُوع کو یہ ساری سلطنتیں عطا کرے گا۔

متّی 4:‏8–10؛ دیکھیں ترجمہ از جوزف سمتھ 8اے

یِسُوع نے اِبلِیس کو دُور ہونے کا کہا۔

یِسُوع نے اِبلِیس کو بتایا کہ صحائف کہتے ہیں ہمیں صِرف خُدا ہی کی عبادت کرنی چاہیے۔ یِسُوع نے اِبلِیس کو دُور ہو جانے کا کہا۔ یِسُوع اپنی اِنجِیل کی تعلیم دینے کے لیے گلیل کی طرف روانہ ہُوا۔ وہ رُوحُ القُدس کی قُدرَت سے بھرا ہُوا تھا۔

لُوقا 4:‏13–14