لُوقا 2:39–52
لڑکا یِسُوع
تعلیم اور تربیت
یِسُوع نے مریم اور یُوسُف کے ساتھ ناصرت کے قصبہ میں پرورش پائی۔ وقت گُزرنے کے ساتھ ساتھ، اُس نے آسمانی باپ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سِیکھا۔ وہ اُس کام کے لیے تیار ہُوا جو آسمانی باپ چاہتا تھا کہ وہ انجام دے۔
لُوقا 2:39–40 ؛ عقائد اور عہُود 93:12–14
جب یِسُوع 12 سال کا تھا، تو وہ عیدِ فسح منانے کے لیے خاندان اور دوستوں کے ساتھ یروشلیم گیا۔ وہ کئی دنوں تک وہاں رہے۔
لُوقا 2:41–43
گھر واپس جاتے ہُوئے، یُوسُف اور مریم نے دیکھا کہ یِسُوع اُن کے ساتھ نہیں تھا۔ وہ اُسے ڈُھونڈنے کے لیے واپس یروشلیم گئے۔ وہ بُہت پریشان تھے!
لُوقا 2:44–46
تین دن تک تلاش کرنے کے بعد، مریم اور یُوسُف کو آخِر کار یِسُوع مل گیا۔ وہ ہَیکل میں موجود تھا، اور صحائف کے بارے میں چند مُعلمین سے بات کر رہا تھا۔ مُعلمین اُس سے سوالات پُوچھ رہے تھے۔ وہ حیران تھے کہ یِسُوع اِتنا زیادہ کیسے جانتا اور سمجھتا تھا!
لُوقا 2:46–47 ؛ مزید دیکھیں ترجمہ از جوزف سمتھ کے حاشیہ 46سی
مریم نے یِسُوع کو بتایا کہ وہ اُس وقت کتنے پریشان تھے جب وہ اُسے نہیں ڈُھونڈ پائے تھے۔ یِسُوع نے کہا کہ وہ اپنے آسمانی باپ کا کام کر رہا تھا۔ یِسُوع اپنے خاندان کے ساتھ ناصرت واپس گیا۔ اُس نے مریم اور یُوسُف کی فرماں برداری کی۔
لُوقا 2:48–52
یِسُوع تعلیم پاتا رہا۔ وہ قدوقامت میں بڑھتا گیا اور مضبُوط تر ہوتا گیا۔ آسمانی باپ نے اُس سے محبّت رکھی اور اپنی مرضی پُوری کرنے میں اُس کی مدد کی۔ یِسُوع اپنے اِرد گِرد کے لوگوں سے محبّت کرتا تھا، اور وہ اُس سے پیار کرتے تھے۔
لُوقا 2:52