صَحائِف کی کَہانیاں
یِسُوع اور مالدار نوجوان— ”مَیں کیا کرُوں کہ ہمیشہ کی زِندگی کا وارِث بنُوں؟“


مرقس  10: 17–31

یِسُوع اور مالدار نوجوان

”مَیں کیا کرُوں کہ ہمیشہ کی زِندگی کا وارِث بنُوں؟“

یِسُوع کی طرف دوڑتا ہوا نوجوان۔

جب یِسُوع اور اُس کے شاگرد سفر کر رہے تھے، ایک مالدار نوجوان یِسُوع کے پاس دوڑتا ہُوا آیا اور اُس کے سامنے گھٹنے ٹیکے۔ اُس نے یِسُوع سے پوچھا کہ آسمانی باپ کے ساتھ دوبارہ رہنے کے لیے اُسے کیا کرنا چاہیے۔

مرقس 10: 17

یِسُوع نوجوان کو حکموں کے متعلق یاد دلاتا ہے۔

نجات دہندہ نے اُس نوجوان کو یاد دِلایا کہ وہ پہلے ہی سے خُدا کے احکامات کو جانتا تھا: قتل نہ کرو، جھوٹ نہ بولو یا چوری نہ کرو، اور اپنے باپ اور ماں کی عزت کرو۔

مرقس 10: 19

نوجوان یِسُوع کو جواب دیتا ہے۔

اُس نوجوان نے جواب دیا کہ وہ ہمیشہ سے حکموں کی فرماں برداری کرتا رہا ہے، حتیٰ کہ بچپن ہی سے۔

مرقس 10: 20

یِسُوع نوجوان کو سِکھاتا ہے۔

یِسُوع نے محبّت سے اُس نوجوان کی طرف دیکھا۔ اُس نے اُسے بتایا کہ اُسے مزید ایک کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اُس کو اپنا سب کُچھ بیچنے، غریبوں کو پیسے دینے، اور یِسُوع کے پیروکاروں میں سے ایک بننے کی ضرورت تھی۔ پھر اُس کے پاس آسمان پر خزانے ہوں گے!

مرقس 10: 21

نوجوان وہاں سے چلا جاتا ہے۔

نوجوان بہت دولت مند تھا۔ وہ اپنی ہر چیز کو چھوڑنا نہیں چاہتا تھا۔ وہ غمگین ہو کر چلا گیا۔

مرقس 10: 22

یِسُوع وضاحت کرتا ہے کہ ہمیں خُدا پر بھروسا کرنا چاہیے دولت پر نہیں۔

یِسُوع نے کہا اونٹ کا سوئی کے ناکے میں سے گزر جانا آسان ہے بجائے خُد ا کی بادشاہی میں اُن لوگوں کا داخل ہونا جو دولت سے پیار کرتے ہیں۔ شاگرد حیران تھے۔ ”پھر کون نجات پا سکتا ہے؟“ اُنھوں نے پوچھا۔ یِسُوع نے وضاحت کی کہ ہمیں نجات پانے کے لیے خُدا پر بھروسا کرنا ہے۔ ”خُدا سے سب کُچھ ہو سکتا ہے،“ اُس نے کہا۔

مرقس 10: 23–30