صَحائِف کی کَہانیاں
مرتھا اور مریم—وہ انتخاب کرتے ہوئے جو سب سے اہم ہے


لُوقا 10:‏38–42

مرتھا اور مریم

وہ انتخاب کرنا جو سب سے اہم ہے

مرتھا یِسُوع اور اُس کے شاگردوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔

مرتھا بیت عنیاہ نامی گاؤں میں رہتی تھی۔ جب یِسُوع اور اُس کے شاگرد بیت عنیاہ میں آئے، تو مرتھا نے اپنے گھر میں اُن کا استقبال کیا۔

لُوقا 10:‏38

مرتھا مہمانوں کی خِدمت کرتے ہوئے۔

جب یِسُوع نے تعلیم دی، تو مرتھا مہمانوں کی خِدمت کرنے میں بہت مصروف تھی۔ اُس کی بہن، مریم، یِسُوع کے قریب بیٹھی تھی اور اُس کا کلام سُنتی تھی۔

لُوقا 10:‏39–40

مرتھا یِسُوع سے بات کرتے ہوئے۔

مرتھا اِس بات سے خُوش نہیں تھی کہ وہ اکیلی سارا کام کر رہی تھی۔ اُس نے سوچا کہ یِسُوع کو سننے کی بجائے مریم کو مدد کرنی چاہیے۔ مرتھا نے یِسُوع سے کہا کہ وہ مریم کو اُس کی مدد کرنے کے لیے کہے۔

لُوقا 10:‏40

یِسُوع نے مرتھا کو جواب دیا۔

یِسُوع دیکھ سکتا تھا کہ مرتھا کتنی سخت محنت کر رہی تھی۔ اُس نے اُسے بتایا کہ اُس نے دیکھا ہے کہ وہ بہت سی چیزوں کے بارے فکر مند ہے۔

لُوقا 10:‏41

یِسُوع مرتھا اور مریم کو تعلیم دیتے ہوئے۔

یِسُوع نے وضاحت کی کہ کچھ چیزیں دوسروں کی نسبت زیادہ اہم ہوتی ہیں۔ مریم نے، اُس نے کہا، اُس کے کلام کو سننے کا اچھا انتخاب کیا تھا۔ جو باتیں وہ یِسُوع سے سیکھ رہی تھی وہ کبھی اُس سے نہیں لی جائیں گی۔

لُوقا 10:‏42