لُوقا 17:11–19
یِسُوع اُن دس آدمیوں کو شِفا دیتا ہے جنہیں کوڑھ تھا
شُكرگزاری کی اَہمیت
جب یِسُوع سفر کر رہا تھا، تو وہ ایک گاؤں میں داخل ہوا اور دس آدمیوں کو دیکھا جنہیں بہت بُری جلد کی بیماری تھی جو کوڑھ کہلاتی ہے۔ کوڑھی لوگوں کو ہر ایک، حتیٰ کہ اپنے خاندانوں سے دُور رہنا پڑتا تھا، تاکہ وہ دوسرے لوگوں کو بیمار نہ کر دیں۔
لُوقا 17:11–12
آدمیوں نے یِسُوع کو پکارا اور اُسے اُنھیں شِفا دینے کو کہا۔ یِسُوع نے اُنھیں شہر کے کاہنوں کے پاس جانے کو کہا۔ صرف کاہن ہی یہ فیصلہ کر سکتے تھے کہ آیا وہ دوبارہ دوسرے لوگوں کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔
لُوقا 17:13–14؛ لُوقا 14:2–3 بھی دیکھیں۔
جب دس بیمار آدمی کاہنوں کے پاس گئے، تو ایک معجزہ رونُما ہوا۔ اُن کی بیماری دُور ہو گئی۔ وہ شِفا یاب ہو گئے تھے!
لُوقا 17:14
جب اُن میں سے ایک نے دیکھا کہ وہ شِفا پا گیا ہے، تو وہ واپس لوٹا اور بلند آواز سے خُدا کا شُكر ادا کیا۔ وہ سامری تھا۔
لُوقا 17:15–16
وہ شخص یِسُوع کا شُكر ادا کرنے کے لیے جو اُس نے کیا تھا اُس کے قدموں پر گِرا۔ یِسُوع نے پوچھا کہ دوسرے نو آدمی کہاں ہیں جوشِفا یاب ہوئے تھے۔ صرف ایک شخص اُس کا شُكریہ ادا کرنے کے لیے واپس آیا تھا! پھر یِسُوع نے اُس شخص سے کہا، ”اُٹھ کر چلا جا،: تیرے ایمان نے تجھے اچھا کیا ہے۔“
لُوقا 17:16–19