صَحائِف کی کَہانیاں
یِسُوع پھر سے لعزر کو زندگی بخشتا ہے—”قیامت اور زندگی مَیں ہُوں“


یُوحنّا 11:‏1–46

یِسُوع پھر سے لعزر کو زندگی بخشتا ہے

”قیامت اور زندگی مَیں ہُوں“

مریم، مرتھا، اور لعزر۔

مریم، مرتھا، اور لعزر بیت عنیاہ نامی شہر میں رہتے تھے۔ وہ یِسُوع پر ایمان رکھتے تھے، اور وہ اُن سے پیار کرتا تھا۔ مریم اور مرتھا لعزر کی بہنیں تھیں۔

یُوحنّا 11:‏1، 5

لعزر بیمار ہو جاتا ہے۔

لعزر بُہت بِیمار ہو گیا۔ یِسُوع دوسرے شہر میں تھا۔ مریم اور مرتھا نے اُسے بتانے کے لیے پیغام بھیجا کہ اُس کا دوست بیمار تھا۔

یُوحنّا 11:‏1–3

یِسُوع کہتا ہے کہ وہ لعزر کو پھر سے زندگی بخشے گا۔

یِسُوع نے دو دن تک انتظار کیا۔ پھر اُس نے اپنے شاگردوں کو بتایا کہ وہ بیت عنیاہ جائیں گے۔ شاگرد پریشان تھے کیونکہ بیت عنیاہ کے قریب کچھ لوگ یِسُوع کو تکلیف پہنچانا چاہتے تھے۔ لیکن یِسُوع لعزر کی مدد کرنا چاہتا تھا۔ یِسُوع نے کہا کہ لعزر پہلے ہی وفات پا چکا ہے، اور وہ اُسے دوبارہ زندگی بخشنے جا رہا تھا۔

یُوحنّا 11:‏6–16

مرتھا یِسُوع سے مِلتی ہے۔

مرتھا شہر کے باہر یِسُوع سے ملی۔ اُس نے کہا کہ اگر یِسُوع پہلے آ گیا ہوتا، تو لعزر نہ مرتا۔ یِسُوع نے وعدہ کیا کہ لعزر دوبارہ زندہ ہو گا۔

یُوحنّا 11:‏17–24

مرتھا یِسُوع سے بات کرتے ہوئے۔

یِسُوع نے کہا، ”قیامت اور زندگی مَیں ہُوں۔“ اُس نے مرتھا سے پوچھا کہ کیا وہ اُس پر ایمان رکھتی ہے۔ اُس نے کہا، ”میرا ایمان ہے کہ خدا کا بیٹا، مسِیح تُو ہی ہے۔“

یُوحنّا 11:‏25–27

مرتھا، مریم اور یِسُوع

مرتھا گھر واپس گئی اور مریم کو بتایا کہ یِسُوع آ چکا ہے۔ مریم آئی اور اپنے بھائی کے بارے میں روتے ہوئے یِسُوع کے قدموں پر گر گئی۔ یِسُوع بھی رویا۔ وہ لعزر، مریم، اور مرتھا سے پیار کرتا تھا۔

یُوحنّا 11:‏28–36

یِسُوع اُس غار میں جاتا ہے جہاں لعزر دفن تھا۔

یِسُوع، مرتھا، مریم، اور دیگر اُس غار میں گئے جہاں لعزر دفن تھا۔ داخلے پر پتھر رکھا تھا۔ یِسُوع نے پتھر ہٹانے کو کہا۔

یُوحنّا 11:‏38–39

یِسُوع مرتھا سے کہتا ہے کہ وہ اُس پر اِعتقاد رکھے۔

مگر مرتھا نے یِسُوع کو بتایا کہ لعزر پہلے ہی چار دن سے مر چکا ہے۔ یِسُوع نے مرتھا کو اپنے وعدے کی بابت یاد دِلائی۔ اُس نے اُسے ایمان رکھنے کو کہا۔

یُوحنّا 11:‏39–40

یِسُوع نے لعزر کو پکارا باہر نکل آ۔

پھر یِسُوع نے اپنے باپ سے دُعا کی۔ اُس نے ہمیشہ اُس کی سننے کے لئے خُدا کا شُکر ادا کیا۔ یِسُوع چاہتا تھا کہ لوگ ایمان لائیں کہ خُدا نے اُسے نجات دہندہ کے طور پر بھیجا ہے۔ پھر یِسُوع نے کہا، ”اے لعزر، نکل آ۔“

یُوحنّا 11:‏41–43

لعزر غار سے باہر نکلتا ہے۔

لعزر غار سے باہر نکل آیا۔ وہ ابھی تک کپڑوں اور چادروں میں لپیٹا ہوا تھا جس میں اُسے دفن کیا گیا تھا۔ یِسُوع نے لوگوں کو اُنہیں اُتارنے کو کہا۔ اُس دن بہت سے دیکھنے والے ایمان لائے کہ یِسُوع واقعی ہی نجات دہندہ، خُدا کا بیٹا ہے۔

یُوحنّا 11:‏44–45