مُکاشفہ
یِسُوع مسِیح دوبارہ آئے گا
یِسُوع مسِیح میں یُوحنّا کی اُمِّید بھری رویا
یُوحنّا رَسُول نے خاص رویا دیکھی۔ اُس نے یِسُوع مسِیح کو دیکھا، جس نے یُوحنّا کو ماضی اور مُستقبل کے بارے میں بُہت سی چیزیں دِکھائیں۔ اُس نے یُوحنّا کو کہا کہ وہ اُن چیزوں کو لکھے جو اُس نے دیکھیں۔ یِسُوع جانتا تھا کہ مُقدّسِین اپنی پُوری کوشِش کر رہے ہیں کہ اُس کی پیروی کریں۔ یِسُوع چاہتا تھا کہ اُن کے دِلوں میں یہ اُمِّید ہو کہ وہ دُنیا کی ہر بدی سے زیادہ طاقتور ہے۔
مُکاشفہ 1:1–2، 9–11، 13–15، 19؛ 2–3
اپنی رویا میں، یُوحنّا نے ایک کِتاب دیکھی جسے کوئی بھی نہیں کھول سکتا تھا۔ پھر یُوحنّا نے ایک برّہ دیکھا جو یِسُوع مسِیح کی نُمایندگی کرتا تھا؛ وہ کِتاب کو کھول سکتا تھا۔ یُوحنّا نے جانا کہ زمین کی تخلیق سے پہلے ہی، آسمانی باپ نے یِسُوع کو ہمارا نجات دہندہ مُنتخب کر لِیا تھا۔ یہ خُدا کے منصُوبے کا سب سے اہم حِصّہ تھا، اور اِسے صِرف یِسُوع ہی انجام دے سکتا تھا۔
مُکاشفہ 5
یُوحنّا نے ایک اژدہا بھی دیکھا جو شیطان کی نُمایندگی کرتا تھا۔ شیطان خُدا کے منصُوبے کو پسند نہیں کرتا تھا۔ اُس نے آسمان پر ایک جنگ کا آغاز کِیا۔ آسمانی باپ کے رُوحانی بچّوں میں سے زیادہ تر نے یِسُوع مسِیح پر اِیمان رکھا اور اُس کی پیروی کرنے کا چُناؤ کِیا۔ لیکن اُن میں سے بعض نے شیطان کی پیروی کرنے کا اِنتخاب کِیا۔ اپنے اِنتخاب کی وجہ سے، اُنھیں آسمان چھوڑنا پڑا۔
مُکاشفہ 12:3–11
یُوحنّا نے دیکھا کہ شیطان اور اُس کے پیروکاروں نے زمین پر یِسُوع اور اُس کے پیروکاروں کے خِلاف جنگ جاری رکھی۔ اُنھوں نے لوگوں کو فریب دینے کی کوشِش کی تاکہ وہ مُنّجی کی اِنجِیل پر اِیمان نہ لائیں۔ وہاں بُہت زیادہ جنگ، تباہی، اور بیماری تھی۔
مُکاشفہ 6؛ 8–9؛ 12:17؛ 13:11–18؛ 17–18
لیکن آسمانی باپ نے آسمان سے فرشتے بھیجے جو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل لائے، تاکہ اِسے زمین پر موجُود ہر شخص کے ساتھ بانٹا جا سکے۔
مُکاشفہ 14:6–7
بعض لوگ یِسُوع پر اِیمان لائیں گے اور اُس کے حُکموں کو مانیں گے، جیسے اُنھوں نے آسمان پر کِیا تھا۔ یِسُوع کی بابت اُن کی گواہی شیطان کے خِلاف جنگ جیتنے میں اُن کی مدد کرے گی۔
مُکاشفہ 12:11؛ 19:8–10
یُوحنّا نے دیکھا کہ یِسُوع مسِیح دوبارہ زمین پر آئے گا۔ وہ ساری دُنیا کا بادشاہ ہوگا۔ شیطان کے پاس مزید کوئی طاقت نہیں رہے گی۔ یِسُوع کی بدولت، مزید کوئی دُکھ یا تکلیف نہیں ہوگی۔ تمام لوگ جو یِسُوع پر اِیمان لاتے ہیں اور اُس کے ساتھ باندھے گئے عہُود کی پاس داری کرتے ہیں وہ اُس کے اور آسمانی باپ کے ساتھ ہمیشہ رہیں گے۔
مُکاشفہ 19:11–16؛ 20:1–2؛ 21:1–7