متّی 14:13–21؛ یُوحنّا 6
یِسُوع ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلاتا ہے
وہ زِندگی کی روٹی ہے
یِسُوع کو معلُوم ہُوا کہ یُوحنّا بپتِسما دینے والا مارا گیا تھا۔ وہ قصبوں سے بُہت دُور کسی جگہ پر گیا تاکہ وہ تنہائی میں کُچھ وقت گُزار سکے۔
متّی 14:13
جب لوگوں نے سُنا کہ یِسُوع کہاں گیا تھا، تو وہ اُس کے پِیچھے چلے گئے۔ یِسُوع نے اُنھیں دیکھا، اور اُس نے اُن کے لیے محبّت محسُوس کی۔ اُس نے سارا دِن اُنھیں برکت دینے اور شِفا دینے میں گُزار دِیا۔
متّی 14:13–14
دِن ڈھلنے کے قریب تھا، لوگوں کو بھُوک لگ رہی تھی۔ رسُولوں کا خیال تھا کہ یِسُوع لوگوں کو کھانا لینے کے لیے واپس قصبوں میں بھیجے گا۔ لیکن یِسُوع چاہتا تھا کہ وہ ٹھہر جائیں۔ اُس نے رسُولوں سے کہا کہ وہ لوگوں کو کھانے کے لیے کچُھ دیں۔
متّی 14:15–16
اندریاس رسُول کو ایک لڑکا ملا جِس کے پاس لوگوں کو دینے کے لیے پانچ روٹیاں اور دو مچھلیاں تھی۔ مگر وہاں 5،000 مردوں کے عِلاوہ، خواتین اور بچّے بھی تھے، جِنھیں کھانے کی ضرُورت تھی۔ وہ اِتنے زیادہ لوگوں کو اِتنا تھوڑا سا کھانا کیسے کھِلا سکتے ہیں؟
متّی 14:17، 21؛ 6:8–10
یِسُوع نے رسُولوں سے کہا کہ وہ کھانا اُس کے پاس لائیں۔ اُس نے لوگوں کو گھاس پر بیٹھنے کو کہا۔ پھر یِسُوع نے دُعا مانگی تاکہ روٹی اور مچھلی کے لیے آسمانی باپ کا شُکر ادا کریں اور اُس کو برکت دیں۔ پھر اُس نے روٹی اور مچھلیوں کو ٹکڑوں میں توڑ دِیا۔
متّی 14:18–19؛ یُوحنّا 6:10–11
یِسُوع نے اپنے رسُولوں سے کہا کہ وہ لوگوں کو روٹی اور مچھلیاں دیں۔ ہر ایک نے کھانا کھایا، اور ہر کوئی سیر ہوُا۔ اُن کے کھانا کھا لینے کے بعد، بچے ہُوئے کھانے سے بھری 12 ٹوکریاں ابھی تک موجُود تھیں!
متّی 14:20 ؛ یُوحنّا 6:11–13
اگلے دِن، لوگ واپس آئے اور یِسُوع کو دوبارہ ملے۔ لیکن یِسُوع جانتا تھا کہ اُن میں سے بُہت سے لوگ صِرف اِس لیے اُس کی پیروی کر رہے تھے کیوں کہ اُس نے اُنھیں کھانا کھِلایا تھا۔ یِسُوع نے اُنھیں یاد دِلا دیا کہ کھانا صِرف تھوڑی دیر تک رہتا ہے۔ اُس کے پاس اُنھیں دینے کے لیے بہتر چیز تھی۔
یُوحنّا 6:14، 24–27
یِسُوع نے کہا، ”زِندگی کی روٹی مَیں ہُوں۔“ روٹی ہمیں زمین پر زِندگی بخشتی ہے۔ لیکن یِسُوع مسیح ہمیں آسمانی باپ کے ساتھ اَبَدی زِندگی دے سکتا ہے۔
یُوحنّا 6:35–58
بُہت سے لوگوں کو وہ پسند نہیں آیا جو یِسُوع سِکھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ چلے گئے اور اب یِسُوع کے پِیچھے نہ آنے کا فیصلہ کیا۔
یُوحنّا 6:60، 66
پھر یِسُوع نے اپنے رسُولوں سے کہا، ”کیا تُم بھی چلا جانا چاہتے ہو؟“ پطرس نے جواب دِیا، ”اَے خُداوند، ہم کِس کے پاس جائیں؟ ہمیشہ کی زِندگی کی باتیں تو تیرے ہی پاس ہیں۔“ رسُول اُسے چھوڑ کر نہیں گئے تھے۔ وہ جان گئے تھے کہ یِسُوع مسِیح ہی خُدا کا بیٹا اور نجات دہندہ تھا۔
یُوحنّا 6:67–69