مرقس 2:1–12
یِسُوع اُس شخص کو شِفا دیتا ہے جو چل نہیں سکتا
جِسمانی اور رُوحانی شِفا
بُہت سے لوگ یِسُوع کی تعلیم سُننا چاہتے تھے۔ ایک روز وہ لوگوں سے بھرے ہُوئے گھر میں تعلیم دے رہا تھا۔
مرقس 2:1–2
چار لوگ اپنے ایک دوست کو اُس گھر میں لے کر آئے جو چل نہیں سکتا تھا۔ وہ اُس کو چارپائی پر لے کر آئے تھے۔ وہ اپنے دوست کو یِسُوع کے قریب لانا چاہتے تھے، مگر گھر ہجوم سے کھچا کھچ بھرا ہُوا تھا، وہ اُسے اندر نہیں لا سکتے تھے۔
مرقس 2:3–4
پس وہ اپنے دوست کو گھر کی چھت پر لے کر گئے۔ اُنھوں نے چھت کا تھوڑا حِصّہ کھولا اور اپنے دوست اور اُس کی چارپائی کو، ہجوم کے بیچ میں، یِسُوع کے سامنے، گھر میں نیچے اُتارا۔
مرقس 2:4
یِسُوع نے اُن کا اِیمان دیکھ کر، اُس شخص سے کہا جو چل نہیں سکتا تھا، ”بیٹا، تیرے گُناہ مُعاف ہُوئے۔“
مرقس 2:5
یہُودیوں کے بعض راہ نُما، جب اُنھوں نے اَیسا سُنا، تو وہ طیش میں آ گئے۔ اُن کا خیال تھا کہ گُناہ تو صِرف خُدا ہی مُعاف کر سکتا ہے۔
مرقس 2:6–7
یِسُوع جانتا تھا کہ وہ لوگ کیا سوچ رہے تھے۔ اُن کو یہ بات سمجھانے میں مدد کرنے کے لیے کہ اُس کے پاس گُناہ مُعاف کرنے کی قُدرت ہے، اُس نے یہ مُعجزہ کِیا تھا۔ اُس نے اُس شخص سے جو چل نہیں سکتا تھا کہا، ”اُٹھ اپنی چارپائی اُٹھا کر اپنے گھر چلا جا۔“ وہ شخص اُٹھا اور چلا گیا! ہر کوئی حیران ہُوا اور خُدا کی تمجِید کرنے لگا۔
مرقس 2:8–12