صَحائِف کی کَہانیاں
یِسُوع اپنے فرض کی گواہی دیتا ہے—ناصرت میں ردّ کِیا جاتا ہے


لُوقا 4:‏16–31

یِسُوع اپنے فرض کی گواہی دیتا ہے

ناصرت میں ردّ کِیا جاتا ہے

یِسُوع عِبادت خانہ میں جاتا ہے۔

یِسُوع ناصرت کو گیا، جہاں اُس کا گھرانا اور دوست رہتے تھے۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں اُس نے پرورش پائی تھی۔ سبت کے دِن، وہ عِبادت خانہ میں گیا، جہاں لوگ صحائف کا مُطالعہ کرنے اور خُدا کی عِبادت کرنے جاتے تھے۔

لُوقا 4:‏16–17

یِسُوع عِبادت خانہ میں صحیفہ پڑھتا ہے۔

عِبادت خانہ میں، یِسُوع کھڑا ہُوا اور یسعیاہ نبی کے صحیفہ میں سے پڑھا۔ صحائف میں کہا گیا ہے کہ ایک روز نجات دہندہ آئے گا۔ وہ غریبوں میں اِنجِیل کی مُنادی کرے گا اور شکستہ دِلوں کو شِفا بخشے گا۔ وہ اندھوں اور دُکھی لوگوں کی مدد کرے گا۔

یسعیاہ 61:‏1–2؛ لُوقا 4:‏17–19

یِسُوع لوگوں کو بتاتا ہے کہ وہ نجات دہندہ ہے۔

یِسُوع نے مُطالعہ ختم کِیا اور بیٹھ گیا۔ ہر کوئی اُس کی طرف دیکھ رہا تھا۔ اُس نے اُنھیں بتایا کہ آج، یہ نوِشتہ جو اُس نے پڑھا تھا پُورا ہُوا۔ وہ نجات دہندہ تھا۔

لُوقا 4:‏21

لوگ تعجُب کرتے تھے کہ یِسُوع کیسے نجات دہندہ ہو سکتا ہے۔

یِسُوع کے قول پر ناصرت کے لوگ بُہت حیران تھے۔ یِسُوع کیسے نجات دہندہ ہو سکتا ہے؟ اُن کا خیال تھا کہ وہ صرف مریم اور یُوسُف کا بیٹا تھا، نہ کہ خُدا کا بیٹا۔ اُن کی نظر میں، وہ عام شخص لگتا تھا۔

لُوقا 4:‏22

یِسُوع مُعجزات کے بارے میں بات کرتا ہے۔

یِسُوع جانتا تھا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ وہ یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی ایک مُعجزہ کرے کہ وہ نجات دہندہ ہے۔ اُس نے سِکھایا کہ مُعجزات اُن لوگوں کے لیے تھے جو اِیمان لائے ہیں، اور بعض اوقات خُدا اُن کے لیے مُعجزے برپا کرتا ہے جو اِسرائیل کے نہیں تھے کیوں کہ اُن کا اِیمان بُہت زیادہ ہوتا تھا۔ عِبادت خانہ میں کُچھ لوگ یِسُوع سے ناراض تھے۔

لُوقا 4:‏23–28

لوگ یِسُوع کو پہاڑی کی چوٹی پر لے جاتے ہیں۔

اُنھوں نے اُس کو شہر سے باہر نِکالا اور پہاڑ کی چوٹی پر لے گئے۔ وہ اُسے پہاڑی سے پھینکنا چاہتے تھے۔

لُوقا 4:‏28–29

یِسُوع بچ کر نِکل جاتا ہے۔

لیکن یِسُوع اُن ناراض لوگوں کے بِیچ میں نِکل کر چلا گیا۔

لُوقا 4:‏30

یِسُوع کسی اور شہر میں تعلیم دیتا ہے۔

کیوں کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ ناصرت میں ہو، یِسُوع تعلیم دینے کے لیے کسی دُوسرے شہر میں گیا۔

لُوقا 4:‏31–32