اِفسیوں 6:11–17
خُدا کے سب ہتھیار
رُوحانی طور پر محفُوظ رہنا
پَولُس نے اِفسیوں کے مُقدّسِین کو سِکھایا کہ ہم سب بَدی کے خِلاف ایک رُوحانی جنگ میں مصروف ہیں۔ جس طرح سپاہی اپنے جسموں کو محفُوظ رکھنے کے لیے ہتھیار باندھ لیتے ہیں، اِسی طرح ہم اپنی رُوحوں کو محفُوظ رکھنے کے لیے خُدا کے رُوحانی ہتھیار باندھ سکتے ہیں۔
اِفسیوں 6:11–13
پَولُس نے ایک سپاہی کے سب ہتھیاروں کا موازنہ اُن چیزوں سے کِیا جو ہماری رُوحانی حِفاظت کرتی ہیں۔ مِثال کے طور پر، اُس نے کہا کہ سچّائی ہماری کمر کے گرد کمرکَس یا بیلٹ کی طرح ہے۔
اِفِسیوں 6:14
پھر، پَولُس نے کہا کہ راستبازی بکتر کی مانند ہے جو ہمارے دِل کی حِفاظت کرتا ہے۔
اِفِسیوں 6:14
یِسُوع مسِیح کی صُلح کی خُوشخبری اُن جُوتوں کی مانند ہے جو ہم اپنے پاؤں کی حِفاظت کے لیے پہنتے ہیں۔
اِفِسیوں 6:15
یِسُوع مسِیح پر ہمارا اِیمان اُس سِپر کی طرح ہے جو ہمیں شیطان سے بچاتی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے ایک سِپر سپاہیوں کو اُن کے دُشمنوں کے تِیروں سے بچاتی ہے۔
اِفِسیوں 6:16
پَولُس نے کہا کہ نجات اُس خُود کی مانند ہے جو ہمارے سَروں اور ذہنوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔
اِفِسیوں 6:17
آخِر کار، پَولُس نے کہا کہ رُوح اور خُدا کا کلام تلوار کی مانند ہیں۔
اِفِسیوں 6:17
جب ہم خُدا کے سب ہتھیار باندھ لیتے ہیں، تو ہم اِبلِیس کے جھُوٹ اور آزمایشوں کے خِلاف بہادری سے کھڑے ہو سکتے ہیں۔ خُدا نے ہمیں یہ ہتھیار اِس لیے دِیے تاکہ ہماری رُوحیں محفُوظ اور مضبُوط رہ سکیں۔
اِفسیوں 6:11–13