صَحائِف کی کَہانیاں
یِسُوع یروشلیم میں سوار ہو کر آتا ہے—لوگ اپنے نجات دہندہ کا خیر مقدم کرتے ہیں


متّی 21:‏1–16

یِسُوع یروشلیم میں سوار ہو کر آتا ہے

لوگ اپنے نجات دہندہ کا خیر مقدم کرتے ہیں

لوگ یروشلیم کے باہر یِسُوع سے ملنے کے منتظر ہیں۔

یہ تقریباً عیدِ فسح کا وقت تھا، یہودیوں کے لیے ایک اہم ضیافت۔ بہت سے لوگ عیدِ فسح کے لیے یروشلیم گئے۔ یِسُوع اور اُس کے شاگرد بھی گئے۔ جب لوگوں نے سُنا کہ یِسُوع آ رہا ہے، تو وہ اُس سے ملنے گئے۔

متّی 21:‏1؛ یُوحنّا 12:‏12–13

یِسُوع اور اُس کے شاگرد یروشلیم کے قریب آتے ہوئے۔

جب یِسُوع اور اُس کے شاگرد یروشلیم کے قریب آ گئے، تو اُس نے اُنہیں اپنے پاس ایک گدھا لانے کو کہا۔ بہت سال پہلے، ایک نبی نے کہا تھا کہ نجات دہندہ حلیمی سے، جوان گدھے پر سوار ہو کر آئے گا۔

یسعیاہ 21:‏1–7؛ مزید دیکھیے زکریاہ 9:‏9۔

یِسُوع یروشلیم میں داخل ہوتا ہے۔

یِسُوع شہر میں گدھے پر سوار ہو کر داخل ہوا۔ لوگ اُسے دیکھ کر بہت خُوش تھے۔ اُنہوں نے بادشاہ کی مانند اُس کا استقبال کیا۔ اُنہوں نے کھجوروں کی ڈالیاں اور کپڑے زمین پر بچھائے تاکہ گدھا اُن پر چلے۔ اُنہوں نے خُدا کا شُکر ادا کیا اور نعرہ لگایا، ”ہوشعنا: مبارک ہے اسرائیل کا بادشاہ جو خُداوند کے نام پر آتا ہے۔“

متی 21:‏8–9 ؛ لوقا 19:‏ 36–38 ؛ یوحنّا 12:‏13

لوگ یِسُوع کو دیکھتے ہیں۔

یروشلیم میں بہت سے لوگ حیران تھے کہ کیا ہو رہا ہے۔ ”یہ کون ہے؟“ اُنھوں نے پوچھا۔ دوسروں نے جواب دیا کہ یہ یِسُوع ناصری ہے۔

متّی 21:‏10–11

یِسُوع لوگوں کو ہیکل میں پیسے کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھتا ہے۔

پھر، یِسُوع ہیکل میں گیا۔ کچھ لوگ وہاں پیسے کا تبادلہ کر رہے اور قربانی کے لیے جانوروں کو بیچ رہے تھے۔ یِسُوع جانتا تھا کہ وہ بد دیانتی کر رہے تھے۔

متّی 21:‏12

یِسُوع اُن لوگوں کو ہَیکل چھوڑ کر جانے کو کہتا ہے جو پیسے کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

یِسُوع کو پسند نہیں تھا کہ وہ اُن لوگوں سے پیسے کما رہے تھے جو ہیکل میں عِبادت کرنا چاہتے تھے۔ اُس نے اُنہیں ہَیکل سے نکالا اور اُن کی میزیں اُلٹا دیں۔ اُس نے کہا ”میرا گھر دُعا کا گھر کہلائے گا؛ مگر تُم نے اِسے ڈاکوؤں کی کھوہ بنا دیا ہے۔“

متّی 21:‏12–13؛ مزید دیکھیں یسعیاہ 56:‏7؛ یرمیاہ 7:‏11۔

یِسُوع ہَیکل میں لوگوں کو شِفا دیتے ہُوئے۔

وہ لوگ جو نابینا تھے یا جو چل نہیں سکتے تھے وہ ہَیکل میں یِسُوع کے پاس آئے، اور اُس نے اُنہیں شِفا دی۔ بچّوں نے، یِسُوع کی تمجید کرتے ہوئے پُکارا ”ہوشعنا،“ اور کہا کہ وہ نجات دہندہ ہے۔

متّی 21:‏14–15

یِسُوع کاہنوں اور فقہیوں سے بات کرتا ہے۔

کچھ کاہن اور فقہی غصہ تھے جب اُنہوں نے دیکھا کہ یِسُوع نے کیا کِیا تھا اور سُنا کہ بچّے کیا کہہ رہے تھے۔ یِسُوع نے اُنہیں ایک نوشتہ کی بابت یاد دِلایا جو کہتا ہے کہ خُدا بچّوں کے منہ سے کامل تعریف کرے گا۔

متّی 21:‏15–16؛ مزید دیکھیں زبور 8:‏2