صَحائِف کی کَہانیاں
ستِفنُس یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتا ہے—ایک دلیر خادم نے اپنی گواہی کی خاطر اپنی جان دے دی


اَعمال 6–7

ستِفنُس یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتا ہے

ایک دلیر خادم نے اپنی گواہی کی خاطر اپنی جان دے دی

دو رَسُول یِسُوع کی کلِیسیا کے اَرکان کے ہمراہ موجُود ہیں۔

کلِیسیا تیزی سے بڑھ رہی تھی۔ رَسُولوں کے لیے تمام اَرکان کی دیکھ بھال کرنا مُشکل ہو رہا تھا۔

اَعمال 6:‏1–2

ایک رَسُول ستِفنُس کو کہانتی برکت دیتا ہے۔

رَسُولوں نے سات آدمیوں کو بُلاہٹ دینے کا فیصلہ کِیا جو مدد کر سکتے تھے۔ اُنھوں نے اَرکان سے کہا کہ وہ ایسے مَردوں کو تلاش کریں جو عقل مند اور رُوحُ القُدس سے بھرے ہوں۔

اَعمال 6:‏3

ستِفنُس ایک شخص کو شِفا دیتے ہُوئے۔

اُنھوں نے جن لوگوں کا چُناؤ کِیا اُن میں سے ایک ستِفنُس تھا۔ رَسُولوں نے اُسے برکت دی۔ ستِفنُس اِیمان سے بھرا ہُوا تھا اور لوگوں کے درمیان بڑے نِشان ظاہر کِیا کرتا تھا۔

اَعمال 6:‏5–8

ستِفنُس سردار کاہن اور دیگر راہ نُماؤں سے بات کرتے ہُوئے۔

ستِفنُس نے حِکمت اور رُوح کے ساتھ یِسُوع مسِیح کے بارے میں تعلیم دی۔ مگر عِبادت گاہ کے راہ نُماؤں کو وہ باتیں پسند نہ آئیں جو ستِفنُس سِکھا رہا تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ مُوسیٰ اور خُدا کے خِلاف بول رہا ہے۔ وہ ستِفنُس کو سردار کاہن اور دیگر راہ نُماؤں کے سامنے لائے۔

اَعمال 6:‏9–15؛ 7:‏1

ستِفنُس یِسُوع کے بارے میں قائدین کو تعلیم دیتے ہُوئے۔

ستِفنُس کا چہرہ فرشتے کے چہرے جیسا دِکھائی دیتا تھا۔ اُس نے راہ نُماؤں کو یاد دِلایا کہ خُدا نے مُوسیٰ کو اِسرائیلوں کو بچانے کے لیے بھیجا، مگر اُنھوں نے ہمیشہ مُوسیٰ کی پیروی نہیں کی۔ ستِفنُس نے کہا کہ مُوسیٰ یِسُوع مسِیح کی مانند ہے۔ خُدا نے یِسُوع کو اپنے لوگوں کی نجات کے لیے بھیجا، مگر راہ نُماؤں نے اُس کی پیروی نہ کی۔ راہ نُما ستِفنُس پر غضبناک ہُوئے۔

اَعمال 7:‏20–43؛ 51–54

ستِفنُس نے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی رویا دیکھی۔

رُوحُ القُدس سے معمُور، ستِفنُس نے آسمان کی طرف نظر کی۔ اُس نے یِسُوع مسِیح کو آسمانی باپ کی دہنی طرف کھڑے دیکھا۔

اَعمال 7:‏55–56

راہ نُماؤں نے ستِفنُس کو پکڑ لِیا۔

جب ستِفنُس نے راہ نُماؤں کو اپنی رویا کے بارے میں بتایا، تو وہ پہلے سے بھی زیادہ غضبناک ہو گئے۔ وہ غُصے سے چِلائے اور ستِفنُس پر جھپٹے۔ پھر وہ اُسے گھسیٹتے ہُوئے شہر سے باہر لے گئے۔

اَعمال 7:‏57

ساؤل ستِفنُس کی موت کا منظر دیکھتے ہُوئے۔

اُنھوں نے اپنے کپڑے ساؤل نامی شخص کے پاؤں کے پاس رکھ دِیے۔ پھر وہ ستِفنُس کو ہلاک کرنے کے لیے اُسے سنگسار کرتے رہے۔ اُنھوں نے جو کُچھ کِیا ساؤل اُن کے ساتھ مُتفق تھا۔ ستِفنُس نے دُعا کی۔ اُس نے خُداوند سے اُن لوگوں کو مُعاف کرنے کی دُعا کی جو اُسے تکلیف پُہنچا رہے تھے۔ اُس نے خُداوند سے یہ بھی دُعا کی کہ وہ اُس کی رُوح کو آسمان پر قبُول کرے۔

اَعمال 7:‏59–60؛ 8:‏1