صَحائِف کی کَہانیاں
یِسُوع عَورت کو شِفا دیتا ہے اور یائیر کی بیٹی کو زِندہ کرتا ہے—”خَوف نہ کر، فقط اِعتقاد رکھ“


مرقس 5:‏21–43

یِسُوع عَورت کو شِفا دیتا ہے اور یائیر کی بیٹی کو زِندہ کرتا ہے

”خَوف نہ کر، فقط اِعتقاد رکھ“

یائیر اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ۔

یائیر نامی شخص گلیل کی جھیل کے قریب ایک قصبہ میں اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ رہتا تھا۔ یائیر عِبادت خانہ میں راہ نُما تھا، جہاں یہُودی خُدا کی عِبادت کرنے کے لیے جاتے تھے۔

مرقس 5:‏22

یائیر کی بیٹی شدِید بیمار ہو جاتی ہے۔

یائیر کی بیٹی، جو صرف 12 سال کی تھی، بُہت بیمار ہو گئی۔ وہ مرنے کے قریب تھی۔ یائیر جانتا تھا کہ اُسے مدد کی ضرُورت ہے۔ وہ یہ بھی جانتا تھا کہ یِسُوع اُن کے قصبہ میں تھا۔

مرقس 5:‏22–23

یائیر یِسُوع سے اپنی بیٹی کو شِفا دینے کو کہتا ہے۔

یائیر اپنے گھر سے نِکلا اور یِسُوع سے مِلا۔ اُس نے یِسُوع کے پاؤں پر گھٹنے ٹیکے اور اُسے اپنی بیٹی کو شِفا دینے کی فریاد کی۔ یائیر جانتا تھا کہ اگر یِسُوع نے اُس کی بیٹی کو برکت دی، تو وہ زِندہ رہے گی۔ یِسُوع یائیر کے پیچھے پیچھے اُس کے گھر گیا۔ لوگوں کے ہجوم اُس کے پیچھے پیچھے تھے۔

مرقس 5:‏23–24

ہجوم میں ایک عَورت یِسُوع سے شِفا پانا چاہتی ہے۔

اِسی شہر میں ایک عَورت کو بھی یِسُوع کی مدد کی ضرُورت تھی۔ وہ 12 سال سے بُہت بیمار تھی۔ وہ اپنا سارا روپیہ پیسہ ڈاکٹروں پر خرچ کر چُکی تھی، مگر کوئی بھی اُس کو شِفا نہ دے سکا—اُس کی حالت بِگڑتی گئی۔ وہ جانتی تھی کہ یِسُوع اُس کو شِفا دے سکتا ہے۔ مگر وہ بھِیڑ میں سے اُس کے پاس کیسے پُہنچے گی؟

مرقس 5:‏25–27

Jesus Heals Woman Raises Jairus' Daughter

عَورت کا اِیمان تھا کہ اگر وہ صِرف یِسُوع کے کپڑوں کو چُھو لے گی، تو وہ شِفا پا جائے گی۔ جب وہ اُس کے پاس سے گُزرا وہ یِسُوع کی طرف لپکی۔ جوں ہی اُس نے اُس کے پوشاک کے کِنارے کو چھُوا، اُس نے اپنی بیماری سے شِفا پائی۔

متّی 9:‏20؛ مرقس 5:‏27–29؛ لُوقا 8:‏44

یِسُوع پُوچھتا ہے کہ کِس نے اُس کو چھُوا ہے۔

اُسی وقت، یِسُوع رُکا۔ اُس کو محسُوس ہُوا کہ اُس میں سے قُوّت نِکلی تھی۔ ”وہ کون ہے جِس نے مُجھے چُھوا؟“ اُس نے پُوچھا۔ اُس کے شاگرد پریشان ہوئے۔ بُہت سے لوگوں نے اُس کو چھُوا تھا—وہ بھِیڑ میں گھِرے ہُوئے تھے۔ یِسُوع نے اِدھر اُدھر نِگاہ دوڑائی تاکہ جِس نے اُس کو چھُوا تھا اُسے دیکھے۔

مرقس 5:‏30–32؛ لُوقا 8:‏45

یِسُوع عَورت کو سلامتی سے جانے کو کہتا ہے۔

یِسُوع نے اُس عَورت کو دیکھا جِس نے اُس کی پوشاک کو چھُوا تھا۔ اُس نے یِسُوع کو اپنی بیماری کے بارے بتایا، اور کہ یِسُوع نے اُسے شِفا دی ہے۔ یِسُوع نے اُس کو کہا کہ سلامت رہ۔ اُس پر اپنے اِیمان کی بدولت اُس نے شِفا پائی تھی۔ ”سلامت چلی جا،“ اُس نے اُسے کہا۔

مرقس 5:‏33–34؛ لُوقا 8:‏47–48

یائیر کو عِلم ہوتا ہے کہ اُس کی بیٹی وفات پا گئی ہے۔

پھر یائیر کے گھر سے ایک شخص آیا۔ اُس نے کہا کہ بُہت دیر ہو چُکی ہے: یائیر کی بیٹی پہلے ہی فوت ہو چُکی تھی۔ یائیر یِسُوع کو مزید پریشان نہ کرے۔

مرقس 5:‏35

یِسُوع یائیر سے کہتا ہے کہ وہ اُس پر اِعتقاد رکھے۔

جَیسے ہی یِسُوع نے یہ سُنا، تو اُس نے یائیر سے کہا، ”خَوف نہ کر، فقط اِعتقاد رکھ۔“ پھر وہ یائیر کے گھر گئے۔

مرقس 5:‏36–38

یِسُوع یائیر کی بیٹی کو اُٹھنے کو کہتا ہے۔

یائیر اور اُس کی بیوی یِسُوع کو وہاں لے گئے جہاں اُن کی بیٹی بستر پر پڑی تھی۔ یِسُوع نے لڑکی کا ہاتھ پکڑا اور اُس سے کہا، ”اُٹھ۔“

مرقس 5:‏41

یائیر کی بیٹی پِھر سے زِندہ ہو جاتی ہے۔

فوراً، یائیر کی بیٹی اپنے بستر سے اُٹھی۔ وہ اب مرُدہ حالت میں نہیں تھی! یِسُوع نے یائیر اور اُس کی بیوی سے کہا کہ بیٹی کو کُچھ کھانے کے لِیے دو۔ یِسُوع نے اُن کی بیٹی کے لیے جو کُچھ کِیا وہ اِس پر حیران تھے۔ اُس نے اُنھیں دُوسرے لوگوں کو اِس مُعجزے کی بابت نہ بتانے کو کہا۔

مرقس 5:‏42–43