لُوقا 19: 1–10
زکائی محصول لینے والا
یِسُوع کو دیکھنے کے لیے درخت پر چڑھتا ہے
یِسُوع یریحو کے شہر میں گیا۔ زکائی نامی ایک شخص وہاں رہتا تھا۔ زکائی مالدار محصول لینے والا تھا۔ زیادہ تر لوگ محصول لینے والوں کو پسند نہیں کرتے تھے۔ وہ سوچتے تھے محصول لینے والے لوگوں سے بہت زیادہ رقم لیتے تھے۔
لوقا 19: 1–2
زکائی نے سُنا کہ یِسُوع شہر میں تھا۔ وہ اُس کے بارے میں مزید جاننا چاہتا تھا۔ اُس نے جا کریِسُوع کو دیکھنے کی کوشش کی، مگر وہ ایسا نہ کر سکا کیوں کہ اُس کے گرد بہت سارے لوگ تھے، اور لوگوں کے اوپر سے دیکھنےکے لیے زکائی کا قد چھوٹا تھا۔ وہ یِسُوع کو کیسے دیکھ سکتا تھا؟
لوقا 19: 3–4
زکائی آگے بھاگا اور ایک درخت پر چڑھ گیا تاکہ وہ یِسُوع کو دیکھ سکے۔ جب یِسُوع قریب سے گزرا، اُس نے اوپر نظر کی اور زکائی کو درخت پر دیکھا۔ یِسُوع نے اُس کو نام سے پُکارا اور کہا، ”نیچے آؤ۔“ یِسُوع اُس سے اُس کے گھر میں ملنا چاہتا تھا۔ زکائی جلدی سے درخت سے نیچے اُترا۔ وہ یِسُوع کے اپنے گھر میں آنے سے بہت خوش تھا۔
لوقا 19: 4–6
یریحو کے لوگوں نے سوچا کہ یِسُوع زکائی کے گھر کیوں جائے گا۔ اُنھوں نے سوچا کہ زکائی گناہ گار تھا کیونکہ وہ محصول لینے والے تھا۔
لوقا 19: 7
زکائی نے یِسُوع کو بتایا، ”مَیں اپنا آدھا مال غریبوں کو دیتا ہُوں۔“ اُس نے کہا کہ اگر اُس نے کسی سے زیادہ پیسے لیے ہیں، تو وہ اُنھیں اُس سے بھی زیادہ واپس دے گا۔ یِسُوع نے زکائی سے کہا، ”آج اِس گھر میں نجات آئی ہے۔ “ یِسُوع نے بولا کہ وہ کھوئے ہُوئے لوگوں کو ڈھونڈنے اور بچانے آیا ہے۔
لوقا 19: 6، 8–10