لُوقا 7:1–10
یِسُوع صُوبہ دار کے نَوکر کو شِفا دیتا ہے
رومی قائد عظیم اُلشان اِیمان کا مُظاہرہ کرتا ہے
ایک صُوبہ دار کَفر نحُوم میں رہتا تھا، وہ قصبہ جہاں یِسُوع اکثر تعلیم دیتا تھا۔ وہ سپاہیوں کی بڑی پلٹن کا قائد تھا۔
لُوقا 7:1–2
اِس صُوبہ دار کا نَوکر تھا جو اُس کے لیے بُہت خاص تھا۔ نَوکر بیمار ہو گیا اور مرنے کے قریب تھا۔
لُوقا 7:2
اگرچہ صُوبہ دار یہُودی نہیں تھا، لیکن اُس نے یِسُوع کے بارے میں سُن رکھا تھا۔ اُس کا اِیمان تھا کہ یِسُوع بڑے بڑے مُعجزے کرنے کی قُدرت رکھتا ہے۔ اُس نے یہُودیوں کے چند راہ نُماؤں کو بھیجا کہ وہ یِسُوع کو آنے اور اُس کے خادِم کو شِفا دینے کے لیے کہیں۔
لُوقا 7:3–4
راہ نُماؤں نے یِسُوع کو صُوبہ دار اور اُس کے خادِم کے بارے بتایا۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ صُوبہ دار یہُودیوں کے ساتھ مہربان تھا۔ یِسُوع صُوبہ دار کے گھر جانے کے لیے چل پڑا۔ مگر وہاں آنے سے پہلے، صُوبہ دار کے چند دوستوں نے یِسُوع کو روک لِیا۔ اُنھوں نے اُس سے کہا کہ وہ گھر میں نہ آئے۔
لُوقا 7:4–6
دوستوں نے بتایا کہ صُوبہ دار خود کو اِس لائق نہیں سمجھتا کہ یِسُوع اُس کے گھر آئے۔ اُس کا اِیمان تھا کہ یِسُوع اُس کے خادِم کو دُور سے بھی شِفا دے سکتا ہے!
لُوقا 7:6–8
یِسُوع صُوبہ دار کے اِیمان سے حیران تھا۔ اُس نے کہا کہ اَیسا اِیمان اُس نے کبھی نہیں دیکھا۔
لُوقا 7:9
جب صُوبہ دار کے دوست اُس کے گھر واپس آئے، تو نَوکر کو پُوری طرح تندُرست پایا۔ یِسُوع نے اُس کو شِفا دی تھی، بالکل اُسی طرح جَیسے صُوبہ دار کا اِیمان تھا کہ وہ ایسا کر سکتا ہے۔
لُوقا 7:10