مرقس 12:41–44
بیوہ اور دو دمڑیاں
یِسُوع قربانی کی بابت سِکھاتا ہے
یِسُوع یروشلیم کی ہیکل میں گیا۔ جب وہ وہاں تھا، تو اُس نے دیکھا کہ لوگ ہیکل کے کام کے لیے پیسے دے رہے ہیں۔ بہت سے مالدار لوگوں نے بہت زیادہ پیسے دیے۔
مرقس 12:41
پھر ایک غریب بیوہ نے دو سِکے دئیے جو دمڑی کہلاتے تھے۔ یہ بہت زیادہ نہیں تھے، بلکہ یہ وہ ساری رقم تھی جو اُس کے پاس تھی۔
مرقس 12:42، 44
یِسُوع نے بیوہ کو دیکھا اور اپنے شاگردوں کو بُلایا کہ وہ دیکھیں کہ اُس نے کیا کِیا تھا۔
مرقس 12:43
یِسُوع نے کہا کہ بیوہ نے ہر کسی سے زیادہ دیا ہے۔ مالدار لوگوں نے بہت سا پیسہ دیا تھا، لیکن یہ اُس کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ تھا جو اُن کے پاس تھا۔ بیوہ نے تھوڑی سی رقم دی، مگر اُس نے وہ سب کچھ دے دیا جو اُس کے پاس تھا۔
مرقس 12:43–44