اَعمال 9:36–42
تبیتا، ”نیک کاموں سے معمُور“ عَورت
یِسُوع مسِیح کی قُدرت کے وسیلے سے دوبارہ زِندہ کی جاتی ہے
تبیتا یِسُوع مسِیح کی وفادار شاگِردہ تھی۔ وہ سمُندر کے کِنارے واقع ایک شہر میں رہتی تھی، جو یافا کہلاتا ہے۔ وہ غریب لوگوں کی خِدمت کرنا اور اُن کی مدد کرنا پسند کرتی تھی۔
اَعمال 9:36
تبیتا کپڑے بناتی اور ضرورت مند عورتوں کو دے دیتی تھی۔ وہ تبیتا سے پیار کرتی تھیں۔
اَعمال 9:39
ایک دِن، تبیتا بُہت زیادہ بیمار ہو جاتی ہے۔ وہ اِتنی بیمار ہُوئی کہ وہ مَر گئی۔
اَعمال 9:37
یافا میں کلِیسیا کے دُوسرے اَرکان بُہت زیادہ اُداس تھے۔ وہ جانتے تھے کہ پطرس، یِسُوع کے رَسُولوں میں سے ایک، نزدیکی قصبے میں موجُود تھا۔ اُنھوں نے دو آدمی بھیجے تاکہ پطرس سے درخواست کریں کہ وہ فوری اُن کے پاس آ جائے۔
اَعمال 9:38
پطرس اُس جگہ پُہنچا جہاں تبیتا کی لاش تھی۔ کُچھ ایسی عَورتیں بھی وہاں تھیں جن کی تبیتا نے مدد کی تھی۔ اُنھوں نے پطرس کو وہ کپڑے دِکھائے جو اُس نے اُن کے لیے بنائے تھے۔
اَعمال 9:39
پطرس نے سب لوگوں کو کمرے سے باہر جانے کا کہا۔ اُس نے گھُٹنے ٹیک کر دُعا کی۔
اَعمال 9:40
دُعا کرنے کے بعد، پطرس نے کہا، ”اَے تبیتا، اُٹھ۔“ اُس نے اپنی آنکھیں کھول دِیں اور اُٹھ بیٹھی۔ پطرس نے تبیتا کو کھڑے ہونے میں مدد کی۔ وہ پھِر سے زِندہ ہو گئی تھی! پطرس نے اُس کے دوستوں کو بُلایا تاکہ وہ آ کر اُسے دیکھیں۔ وہ بُہت حیران ہُوئے! وہ جانتے تھے کہ اُسے یِسُوع مسِیح کی قُدرت کے وسیلے سے دوبارہ زِندہ کِیا گیا ہے۔ بُہتیرے لوگ اُس پر اِیمان لائے۔
اَعمال 9:40–42