صَحائِف کی کَہانیاں
یِسُوع اندھے شخص کو شِفا دیتا ہے—شِفا جو وقت کے ساتھ ساتھ رونُما ہوتی ہے


مرقس 8:‏22–25

یِسُوع اَندھے کو شِفا دیتا ہے

شِفا جو وقت کے ساتھ ساتھ رونُما ہوتی ہے

لوگ ایک شخص کو شِفا پانے کے لیے یِسُوع کے پاس لاتے ہیں۔

بیت صیدا نامی ایک شہر میں، لوگ ایک اندھے کو یِسُوع کے پاس لائے۔ وہ چاہتے تھے کہ یِسُوع اُسے برکت دے تاکہ وہ دیکھ سکے۔

مرقس 8:‏22

یِسُوع اُس شخص کو برکت دیتا ہے۔

یِسُوع نے اُس شخص کا ہاتھ پکڑا اور اُسے شہر سے باہر لے گیا۔ پھر یِسُوع نے اپنے ہاتھ اُس آدمی پر رکھے اور اُسے برکت دی۔

مرقس 8:‏23

آدمی اب دیکھ سکتا تھا ، مگر بہت اچھی طرح سے نہیں.

یِسُوع نے اُس شخص سے پوچھا کیا وہ کچھ دیکھ سکتا ہے۔ اُس شخص نے اوپر دیکھا۔ اُس نے کہا کہ وہ تھوڑا سا دیکھ سکتا ہے، لیکن بہت واضح نہیں۔ اُس نے کہا کہ لوگ چلتے ہوئے درختوں کی مانند لگ رہے تھے۔

مرقس 8:‏23–24

اب آدمی صاف صاف دیکھ سکتا ہے۔

یِسُوع نے اُس شخص کو دوبارہ برکت دی۔ اِس بار، جب اُس نے اوپر دیکھا، تو سب کچھ واضح ہو گیا تھا۔ یِسُوع نے اُسے شِفا دی تھی!

مرقس 8:‏25