صَحائِف کی کَہانیاں
نجات کے لیے یِسُوع مسِیح پر بھروسا کرنا—اُس کے فضل سے بچائے گئے


رومیوں 3:‏21–28؛ 5:‏1–11؛ 6:‏3–6

نجات کے لیے یِسُوع مسِیح پر بھروسا کرنا

اُس کے فضل سے بچائے گئے

لوگ بپتِسما پاتے ہُوئے۔

مُختلف جگہوں کے لوگ یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا میں شامِل ہو رہے تھے۔ کلِیسیا کے اَرکان کو مُقدّسِین کہا جاتا تھا۔

رُومِیوں 1:‏7

دو آدمی مُوسیٰ کی شریعت کی بابت بات کرتے ہُوئے۔

کُچھ مُقدّسِین یہُودی تھے جو اب بھی مُوسیٰ کی شریعت کے پیروکار تھے۔ جب کہ دُوسرے یہُودی نہیں تھے۔ اُن کے مابین اِختلاف تھا کہ آیا اُنھیں مُوسیٰ کی شریعت کی پیروی کرنے کی ضرُورت ہے یا نہیں۔

رُومِیوں 2:‏14–15، 23–29

پَولُس خط لکھتے ہُوئے۔

پَولُس جانتا تھا کہ مُقدّسِین ایسے سوالات رکھتے تھے۔ اُس نے روم میں مُقدّسِین کو خط لکھا۔ اُس نے اُنھیں بتایا کہ کوئی بھی شخص محض مُوسیٰ کی شریعت کی پیروی کرنے کی کوشش سے نجات نہیں پا سکتا۔ اُس نے وضاحت کی کہ، ہم سب گُناہ کرتے ہیں۔ نجات پانے کے لیے، ہر کسی کو یِسُوع مسِیح پر اِیمان لانے اور اُس کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔

رُومیوں 3:‏20–23

دو آدمی پَولُس کا خط پڑھتے ہُوئے۔

پَولُس نے سِکھایا کہ خُدا نے یِسُوع مسِیح کو ہمارے گُناہ اپنے اُوپر لینے کے لیے بھیجا۔ یِسُوع کی قُربانی کی بدولت، ہم سب توبہ کر سکتے اور اپنے گُناہوں کی مُعافی پا سکتے ہیں۔

رُومیوں 3:‏24–31

دو آدمی اِکٹھے عِشائے ربّانی لیتے ہُوئے۔

پَولُس نے سِکھایا کہ یِسُوع مسِیح ہمیں مُعافی کا تُحفہ اور نیک کام کرنے کی طاقت عطا کرتا ہے۔ اِس محبّت بھرے تُحفے کو یِسُوع مسِیح کا فضل کہا جاتا ہے، اور یہ ہمیں اُمِّید اور خُوشی سے بھر دیتا ہے۔ پَولُس نے کہا کہ جب ہم بپتِسما لیتے ہیں، جیسا کہ یِسُوع نے لِیا تھا، تو یہ یِسُوع کے پیروکار کے طور پر ایک نئی زِندگی شُروع کرنے کی طرح ہے۔

رُومیوں 5:‏1–11؛ 6:‏3–6