یُوحنّا 4
یِسُوع، عَورت، اور کُنواں
آبِ حیات کی بابت تعلیم
یِسُوع اور اُس کے شاگرد سامریہ کے راستے سے گلیل کی طرف جا رہے تھے۔ وہ پانی لینے کے لیے کُنوئیں پر رُک گئے۔ جب یِسُوع وہاں آرام کر رہا تھا، تو اُس کے شاگِرد کھانا خریدنے گئے۔
یُوحنّا 4:3–8
سامریہ سے ایک عَورت اپنے پانی کے برتن کو بھرنے کے لیے کُنوئیں پر آئی۔ یِسُوع نے اُس سے پِینے کے لیے پانی مانگا۔ وہ عَورت حیرت میں پڑ گئی۔ یِسُوع یہُودی تھا، اور زیادہ تر یہُودی لوگ سامریوں سے میل جول نہیں رکھتے تھے۔
یُوحنّا 4:7–9
یِسُوع نے اُس کو کہا کہ وہ لوگ جو کُنوئیں سے پانی پِیتے ہیں پھر پیاسے ہو جاتے ہیں۔ لیکن وہ اُس کو ”آبِ حیات“ ہمیشہ کی زِندگی کے لیے دے سکتا ہے، اور وہ کبھی پیاسی نہ ہوگی۔ عَورت نے کہا کہ وہ اُس ”آبِ حیات“ میں سے تھوڑا لینا چاہتی تھی۔
یُوحنّا 4:10–14
یِسُوع نے اُس کو اپنا شوہر لے کر آنے کو کہا۔ ”مَیں بے شَوہر ہُوں،“ اُس نے کہا۔ یِسُوع نے کہا کہ اُس کے پانچ شوہر تھے، اور جِس آدمی کے ساتھ وہ رہتی تھی وہ اُس کا شوہر نہیں تھا۔
یُوحنّا 4:16–18
وہ عَورت حیران تھی کہ یِسُوع اُس کے بارے میں یہ باتیں کیسے جانتا تھا۔ اُس نے کہا کہ وہ جانتی ہے کہ جلد ہی نجات دہندہ آنے والا ہے۔ یِسُوع نے اُس کو بتایا کہ وہ ہی نجات دہندہ ہے۔
یُوحنّا 4:19، 25–26
اُس عَورت نے اپنے پانی کے برتن کو چھوڑا اور شہر میں گئی۔ اُس نے بُہت سے لوگوں کو بتایا کہ اُسے نجات دہندہ مل گیا ہے۔ اُس نے اُنھیں آنے اور اُس کی تعلیم سُننے کی دعوت دی۔ اُس عَورت کی بدولت، بُہت سے سامری یِسُوع مسیح پر اِیمان لائے۔
یُوحنّا 4:28–29، 39–42