1 کُرنتھِیوں 6:16–20
پَولُس نے ہمارے بَدنوں کا موازنہ ہَیکل سے کِیا
خُدا کی عطا کردہ مُقدّس نعمتیں
کرنتھس سمُندر کے کِنارے ایک بُہت بڑا شہر تھا۔ شہر میں بُہت سے لوگ تھے جو خُدا کی عِبادت نہیں کرتے تھے۔ پَولُس نے کُرنتھس کے لوگوں کو یِسُوع کے بارے میں تعلیم دی۔ بُہت سے لوگ اِیمان لائے اور بپتِسما پایا۔
اَعمال 18:8–11
پَولُس کے جانے کے بعد، اُس نے سُنا کہ کلِیسیا کے اَرکان کو کُچھ مسائل کا سامنا ہے۔ کُرنتھس میں بُہت سے لوگ اپنے بَدنوں کے اِستعمال اور اُن کے ساتھ برتاؤ کے بارے میں خُدا کے حُکموں کی پیروی نہیں کر رہے تھے۔
1 کُرنتھیوں 6:13–18
پَولُس نے اُنھیں ایک خط لکھا۔ اُس نے کہا کہ ہمارے بَدن خُدا کی ہَیکل کی مانند ہیں۔ ہم ہَیکل کی تعظیم کرتے ہیں کیوں کہ یہ خُدا کا گھر ہے۔ ہمیں اپنے بَدنوں کی بھی تعظیم کرنی چاہیے کیوں کہ یہ خُدا کی طرف سے نعمت ہیں۔
1 کُرنتھِیوں 6:19–20
آسمانی باپ چاہتا ہے کہ ہم اپنے بَدنوں کے ساتھ اچھے کام کرنے کا اِنتخاب کریں۔ جب ہم ایسا کرتے ہیں، تو رُوحُ القُدس ہمارے ساتھ رہ سکتا ہے۔
1 کُرنتھِیوں 6:19
پَولُس نے کہا کہ یِسُوع مسِیح نے اذیت پا کر ہمارے لیے قیمت ادا کی۔ ہم اپنے بَدنوں کے بارے میں اچھے فیصلے کر کے اور یِسُوع کے حُکموں پر عمل کرتے ہُوئے اُس کے لیے اپنی محبّت ظاہر کرتے ہیں۔ ہم اپنے بَدنوں کی ہَیکل کی مانند تعظیم کر کے خُدا کو دِکھاتے ہیں کہ ہم اُس کی اِس شاندار نعمت کے لیے شُکر گُزار ہیں۔
1 کُرنتھِیوں 6:20