متّی 25: 31–46
”تُم نے میرے ہی ساتھ کِیا“
جب ہم دوسروں کی خدمت کرتے ہیں، تو ہم یِسُوع کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں
یِسُوع مسِیح نے اپنے شاگردوں کو بتایا کہ اُس کے آسمانی باپ کے پاس واپس لوٹنے کے بعد، وہ تُمام مُقدّس فرشتوں کے ساتھ واپس زمین پر آئے گا۔ اُس دن، تُمام قوموں کے لوگ اُس کے سامنے جمع ہوں گے—وہ لوگ جنھوں نے اُس کی پیروی کی اور وہ لوگ جنھوں نے نہیں کی۔
متی 25: 31–33
یِسُوع اُن لوگوں کو جو اُس کی پیروی کرتے ہیں بتائے گا وہ اُس کی بادشاہی میں داخل ہو سکتے ہیں، کیونکہ جب وہ بھوکا تھا، تو اُنھوں نے اُسے کھانا کھلایا۔ جب وہ پیاسا تھا، تو اُنھوں نے اُسے پانی پلایا۔
متّی 25: 34–35
اُنھوں نے اُس کو کپڑے اور رہنے کے لیے جگہ دی جب اُسے اِس کی ضرورت تھی۔ جب وہ بیمار یا قید خانہ میں تھا، تو وہ اُس کے پاس گئے۔
متّی 25: 36
لوگ یِسُوع سے پوچھیں گے کہ اُنھوں نے کب اُس سے اِس طرح کے مہربان کام کیے تھے۔ نجات دہندہ وضاحت کرے گا کہ جب ہم دوسرے لوگوں کے لیے مہربان کام کرتے ہیں، تو ایسا ہی ہے جیسے ہم اُس کے لیے مہربان کام کر رہے ہوتے ہیں۔
متی 25: 37–40
یِسُوع اُن لوگوں سے کہے گا جنھوں نے اُس کی پیروی نہیں کی تھی کہ وہ اُس کی بادشاہی میں داخل نہیں ہو سکتے۔ جب وہ بھوکا اور پیاسا تھا، تو اُنھوں نے اُسے کھانے یا پینے کے لیے کچھ نہیں دیا تھا۔
متی 25: 41–42
اُنھوں نے اُس کی مدد نہیں کی جب اُسے کپڑے یا رہنے کے لیے جگہ کی ضرورت تھی۔ جب وہ بیمار تھا یا قید خانہ میں تھا، تو وہ اُس کے پاس نہیں گئے تھے۔
متّی 25: 43
یِسُوع وضاحت کرے گا کہ جب ہم کسی ضرورت مند کی مدد کرنے کا انتخاب نہیں کرتے ہیں، تو ہم اُس کی مدد نہ کرنے کا انتخاب کر رہے ہوتے ہیں۔ جب ہم دُوسروں کی مدد کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو ہم یِسُوع کی مدد کرنے کا انتخاب کر رہے ہوتے ہیں۔
متّی 25: 45