متّی 16–17
یِسُوع اپنے رَسُولوں کو کہانتی کنجیاں دیتا ہے
”مَیں اِس پتھر پر اپنی کلِیسیا بناؤں گا“
ایک دن، یِسُوع نے اپنے شاگردوں سے پوچھا لوگ اُس کو کیا کہتے ہیں۔ اُس کے شاگردوں نے جواب دیا کہ کچھ لوگ اُس کو یوحنّا بپتسما دینے والا کہتے ہیں۔ دوسروں کا خیال تھا کہ وہ پُرانے عہد نامہ کے نبیوں میں سے کوئی ایک تھا جو واپس آیا ہے۔
متّی 16:13–14
پھر یِسُوع نے اپنے شاگردوں سے پوچھا کہ وہ کیا سوچتے ہیں وہ کون ہے۔ پطرس نے کہا، ”تو زندہ خُدا کا بیٹا مسِیح ہے۔“
متّی 16:15–16
پطرس کو یہ کہتے سُن کر یِسُوع خُوش ہوا۔ اُس نے پطرس سے کہا کہ یِسُوع کون ہے اُس نے دُوسروں سے نہیں سیکھا ہے۔ آسمانی باپ نے اِسے اُس پر ظاہر کیا ہے۔
متّی 16:17
یِسُوع نے پطرس کو بتایا، ”مَیں اِس پتھر پر اپنی کلِیسیا بناؤں گا۔“ پھر اُس نے پطرس کو کہانت کی کنجیاں، یا خُدا کی طرف سے اختیار دینے کا وعدہ کیا، تاکہ وہ اور دوسرے رسُول زمین پر اُس کی کلِیسیا کی راہ نمائی کر سکیں۔
متّی 16:18–19
چند دن بعد، یِسُوع دُعا کرنے کے لیے پطرس، یعقوب، اور یوحنّا کو ایک بلند پہاڑ پر لے گیا۔
متّی 17:1؛ لُوقا 9:28
جب یِسُوع نے دُعا کی، تو اُس کا چہرہ سورج کی مانند چمکا۔ حتیٰ کہ اُس کی پوشاک بھی منوّر تھی۔
متّی17:2؛ لُوقا 9:29
پرانے عہد نامے سے دو نبی، موسیٰ اور ایلیاہ، ظاہر ہوئے۔ اُنہوں نے یِسُوع سے اُس کی موت اور قیامت کے بارے میں بات کی، جو جلد ہی یروشلیم میں ہو گی۔ پطرس نے یِسُوع سے کہا، ”خداوند، ہمارا یہاں رہنا اچھا ہے۔“
متّی 17:3–4؛ لُوقا 30:9–33 (ذیلی نوٹ 31اے میں دیکھیں ترجمہ از جوزف سمتھ)
جب پطرس یہ کہہ رہا تھا، تو ایک نورانی بادل نے اُن پر سایہ کر لیا۔ اُنھوں نے خُدا کی آواز یہ کہتے ہوئے سنی، ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے، جس سے میں خُوش ہوں؛ اِس کی سُنو۔“ پطرس، یعقوب اور یوحنّا ڈر گئے اور زمین پر گر گئے۔
متّی 17:5–6
یِسُوع نے اپنے رسُولوں کو چھوا اور کہا، ”اُٹھو، اور ڈرو مت۔“ اُنہوں نے اوپر دیکھا موسیٰ اور ایلیاہ جا چکے تھے۔ اِس پہاڑ پر، پطرس، یعقوب، اور یوحنّا نے کہانتی کنجیاں پائیں جن کا یِسُوع نے اُن سے وعدہ کیا تھا۔
متّی 17:7–9؛ مزید دیکھیں عقائد اور عہُود 27:12–13