صَحائِف کی کَہانیاں
یِسُوع عَورت کو مُعاف کرتا ہے—”اِس نے بُہت محبّت کی تھی“


لُوقا 7:‏36–50

یِسُوع عَورت کو مُعاف کرتا ہے

”اِس نے بُہت محبّت کی تھی“

شمعُون یِسُوع کو اپنے گھر آنے کی دعوت دیتا ہے۔

شمعُون نامی ایک شخص نے یِسُوع کو اپنے گھر آنے اور اُس کے ساتھ کھانے کی دعوت دی تھی۔ شمعُون فرِیسی نامی راہ نماؤں کے گروہ میں سے ایک تھا۔

لُوقا 7:‏36

ایک عَورت یِسُوع کو مِلنے آتی ہے۔

جب وہ کھانا کھا رہے تھے، تو ایک عَورت شمعُون کے گھر آئی۔ اُس نے سُنا تھا کہ یِسُوع وہاں موجُود تھا۔ وہ اُس کے لیے اپنے تشکُر اور محبّت کا اِظہار کرنا چاہتی تھی۔

لُوقا 7:‏37

عَورت یِسُوع کے پاؤں دھوتی ہے۔

جب اُس نے یِسُوع کو دیکھا تو وہ عَورت روئی تھی۔ اپنے آنسوؤں سے اُس کے پاؤں دھوئے تھے۔ پھر اُس نے اپنے بالوں سے اُس کے پاؤں صاف کِیے تھے۔ وہ اُس کے پاؤں چومتی تھی اور اُن پر عِطر ڈالتی تھی۔

لُوقا 7:‏38

شمعُون ناراض ہوتا ہے کہ وہ عَورت یِسُوع سے باتیں کر رہی ہے۔

شمعُون جانتا تھا کہ وہ عَورت بدچلن تھی۔ اُس نے گُمان کِیا کہ اگر یِسُوع واقعی مردِ خُدا ہوتا، تو وہ جان لیتا کہ یہ عَورت گُناہ گار ہے، اور وہ اُس کو چھُونے نہ دیتا۔

لُوقا 7:‏39

یِسُوع نے وضاحت کی کہ عَورت نے اُس کے پاؤں کیوں دھوئے ہیں۔

یِسُوع کو معلُوم تھا کہ شمعُون کیا سوچ رہا تھا۔ اُس نے شمعُون کو بتایا کہ اِس عَورت نے اُس کے پاؤں اِس لیے دھوئے ہیں کیوں کہ وہ اُس سے بڑی محبّت کرتی تھی۔ عام طور پر، مہمانوں کو پاؤں دھونے کے لیے پانی دِیا جاتا تھا۔ شمعُون نے یِسُوع سے محبّت ظاہر کرنے کے لیے اَیسا کُچھ نہیں کِیا تھا۔

لُوقا 7:‏40–47

یِسُوع عَورت کو سلامتی سے جانے کو کہتا ہے۔

یِسُوع نے اُس عَورت کو بتایا کہ اُسے اُس کے گُناہوں کی مُعافی اِس لیے مِل گئی ہے کیوں کہ اُس نے یِسُوع سے محبّت رکھی اور اُس پر اِیمان لائی تھی۔ اُس نے اُسے کہا تھا کہ وہ سلامتی سے جا سکتی ہے۔

لُوقا 7:‏47–50