تعارُف
نئے عہد نامہ کی بابت
یِسُوع مسِیح اور اُس کے پیروکاروں کی کہانی
بائبل کے دو حِصّے ہیں: عہدنامہِ عتِیق اور عہدنامہِ جدِید۔ عہدنامہِ عتِیق میں بُہت پہلے نبیوں کے صحائف موجود ہیں۔ اُن میں سے بعض نبیوں نے لِکھا کہ خُدا نے نجات دہندہ کو بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ وہ خُدا کا بیٹا ہوگا اور ہمیں گُناہ اور موت سے نجات دے گا تاکہ ہم دوبارہ خُدا کے ساتھ رہ سکیں۔
یسعیاہ 53:3–5؛ یعقوب 7:11؛ مُوسیٰ 4
نیا عہد نامہ اِس کے مُتعلق بتاتا ہے کہ یہ وعدہ کیسے پورا ہُوا۔ یہ خُدا کے بیٹے، یِسُوع مسِیح، کی پَیدایش کے بارے میں بتاتا ہے۔
لُوقا 2:4–7
نیا عہد نامہ یِسُوع کی زِندگی کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔ وہ یہودیوں کے درمیان رہتا تھا اور ہمیں سکھایا کہ كِس طرح زِندگی گزارنی ہے تاکہ ہم کسی روز آسمانی باپ کے پاس واپس جا سکیں۔
متّی 5:1–2
یِسُوع نے لوگوں کو برکت دی اور اُن کی خِدمت کی۔ اُس نے اُن کے لیے بہت سے معجزے کیے، مثلاً بیمار لوگوں کو شفا دینا اور جو مُردہ ہو چکے تھے اُن کو زندہ کرنا۔
متّی 4:23
یِسُوع نے رسُول ہونے کے لیے اپنے بارہ پیروکاروں کو چُنا۔ اُس نے اُنھیں اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرنے کا اِختیار بھی بخشا۔
لُوقا 9:1–2
چوں کہ وہ ہم سے محبّت کرتا ہے، یِسُوع نے ہمارے سب دُكھ، غم، اور گُناہ اپنے اُوپر لے لیے۔ پھر وہ ہماری خاطر مُوا۔ پھر، تین دن بعد، وہ موت پر غالب آیا اور جی اُٹھا! یِسُوع مسِیح زِندہ ہے اور اُس کی بدولت، ہم اپنے گُناہوں سے توبہ کر سکتے ہیں اور مرنے کے بعد دوبارہ زِندہ ہو سکتے ہیں۔
وہ لوگ جو یِسُوع کو جانتے اور پیار کرتے تھے اُنھوں نے اِن سب باتوں کے بارے میں لِکھا۔ اُس کے رسُولوں نے کلیسیا کے ارکان کو یِسُوع مسِیح پر اُن کے اِیمان کی تعمیر کرنے میں مدد کے لیے خطوط لکھے۔ اُنھوں نے جو باتیں لکھیں ہیں وہ کئی، کئی برسوں سے محفوظ کی گئی ہیں۔ اب آپ اُنھیں نئے عہدنامہ میں پڑھ سکتے ہیں اور سیکھ سکتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح کی پیروی کیسے کرنی ہے۔
لُوقا 1:1–4