صَحائِف کی کَہانیاں
پَولُس اور سِیلاس—خُداوند کے مُعجزات سے بچائے گئے


اَعمال 16:‏9–40

پَولُس اور سِیلاس

خُداوند کے مُعجزات سے بچائے گئے

پَولُس اور سِیلاس اِکٹھے سفر کرتے ہُوئے۔

خُداوند نے پَولُس اور سِیلاس کو اِکٹھے اِنجِیل کی مُنادی کرنے کے لیے بُلایا۔ اُنھوں نے بُہت سے شہروں کا سفر کِیا تاکہ دیکھ سکیں کہ وہاں کی کلِیسیائیں کیسی چل رہی ہیں۔

اَعمال 15:‏40–41؛ 16:‏4–8

پَولُس نے ایک رویا دیکھی۔

ایک رات، پَولُس نے رویا میں دیکھا، کہ ایک مَکدُنی آدمی کھڑا ہُوا اُس کی مِنت کر کے کہتا ہے کہ پار اُتر کر مَکدُنیہ میں آ اور ہماری مدد کر۔ پَولُس اور سِیلاس اُسی وقت وہاں سے نکل پڑے۔ وہ جانتے تھے کہ خُدا چاہتا تھا کہ وہ وہاں جائیں۔

اَعمال 16:‏9–10

پَولُس اور سِیلاس لُدیہ نامی عورت کو کلام سُناتے ہیں۔

جب وہ مَکدُنیہ پُہنچے، تو لُدیہ نامی ایک عورت نے اُنھیں تعلیم دیتے سُنا۔ خُداوند نے لُدیہ کا دِل کھول دِیا۔ وہ اُس کلام پر اِیمان لائی جو پَولُس نے سِکھایا اور اُس نے بپتِسما پایا۔

اَعمال 16:‏13–15

لُدیہ نے پَولُس اور سِیلاس سے مِنت کی کہ وہ اُس کے گھر میں ٹھہر سکتے ہیں۔

لُدیہ نے پَولُس اور سِیلاس سے درخواست کی کہ جب تک وہ وہاں ہیں وہ اُس کے گھر میں قیام کر سکتے ہیں۔

اَعمال 16:‏15

لوگ پَولُس اور سِیلاس کو چَوک میں لے گئے۔

مگر ہر کوئی اِس بات سے خُوش نہ تھا کہ پَولُس اور سِیلاس وہاں موجُود ہیں۔ بعض لوگ اُن باتوں کو ناپسند کرتے تھے جن کی پَولُس اور سِیلاس تعلیم دے رہے تھے۔ وہ پَولُس اور سِیلاس کو کھینچ کر چَوک میں حاکِموں کے پاس لے گئے اور شہر کے راہ نُماؤں سے کہا کہ یہ آدمی ہمارے شہر میں بڑی کھلبلی مچا رہے ہیں۔

اَعمال 16:‏16–21

لوگ پَولُس اور سِیلاس سے ناراض ہیں۔

لوگ پَولُس اور سِیلاس سے ناراض تھے۔ شہر کے راہ نُماؤں نے پَولُس اور سِیلاس کے کپڑے پھاڑ کر اُتار ڈالے اور اُن کو مارنے کا حُکم دِیا۔

اَعمال 16:‏22–23

پَولُس اور سِیلاس کو قید خانہ میں ڈالا جاتا ہے۔

تب شہر کے حاکِموں نے پَولُس اور سِیلاس کو قید خانہ میں پھینک دِیا۔ اُنھوں نے اُن کے پاؤں باندھ دِیے اور اُن پر پہرے دار بٹھا دِیے۔

اَعمال 16:‏23–24

پَولُس اور سِیلاس کی قید خانہ کی بیڑیاں کھُل گئیں۔

اُس رات، پَولُس اور سِیلاس دُعا کر رہے اور خُدا کی حمد کے گیت گا رہے تھے جب کہ دُوسرے قیدی اُنھیں سُن رہے تھے۔ اچانک، زمین ہلنے لگی۔ قید خانہ کے دروازے کھُل گئے، اور بیڑیاں کھُل گئیں۔

اَعمال 16:‏25–26

پَولُس پہرے داروں کو بتاتا ہے کہ ڈرو مت۔

جب داروغہ جاگا اور دیکھا کہ قید خانے کے دروازے کھُلے ہیں۔ اُس نے خیال کیا کہ قیدی بھاگ گئے ہیں اور وہ اِس غفلت کی وجہ سے بڑی مُصیبت میں پھنس جائے گا۔ پَولُس نے داروغہ کو بتاتا کہ ڈرو مت۔ سب قیدی یہاں موجُود ہیں۔

اَعمال 16:‏27–28

پَولُس داروغہ کو کہتا ہے کہ یِسُوع مسِیح پر اِیمان لاؤ۔

داروغہ خوفزدہ تھا۔ وہ پَولُس اور سِیلاس کے سامنے گِر پڑا اور پُوچھا، ”مَیں کیا کرُوں کہ نجات پاؤں؟“ اُنھوں نے کہا، ”خُداوند یِسُوع مسِیح پر اِیمان لا۔“

اَعمال 16:‏27–31

پَولُس اور سِیلاس داروغہ اور اُس کے خاندان کو اِنجِیل کی تعلیم دیتے ہیں۔

پَولُس اور سِیلاس نے داروغہ اور اُس کے خاندان کو اِنجِیل کی تعلیم دی۔ داروغہ نے پَولُس اور سِیلاس کے زخم دھوئے۔ اُسی رات، اُس نے اور اُس کے خاندان نے بپتِسما لِیا!

اَعمال 16:‏32–33