متّی 3
یِسُوع بپتِسما پاتا ہے
خُدا کی فرماں برداری کے لیے مثال قائم کرتا ہے
خُدا نے یُوحنّا کو لوگوں کو آنے والے یِسُوع مسِیح کے لیے تیار ہونے میں مدد کے لیے بھیجا۔ یُوحنّا نے لوگوں کو تَوبہ کرنے اور بپتِسما پانے کی تعلیم دی۔ لوگوں نے اُسے یُوحنّا بپتِسما دینے والا کہا۔
متّی 3:1–12
یُوحنّا پُراثر مُعلم تھا۔ بُہت سے لوگ اُس کی باتیں سُننے اور بپتِسما لینے کے لیے آئے۔ ایک روز، یِسُوع بپتِسما لینے آیا۔
متّی 3:5، 13
یُوحنّا جانتا تھا کہ یِسُوع ہمیشہ خُدا کی فرمان برداری کرتا ہے۔ اُس کو تَوبہ کرنے کی ضرُورت نہیں تھی۔ یُوحنّا سوچتا تھا کہ اُسے یِسُوع کو بپتِسما نہیں دینا چاہیے۔ یُوحنّا کا خیال تھا کہ یِسُوع کو اُسے بپتِسما دینا چاہیے!
متّی 3:14
یِسُوع نے کہا کہ اُسے بھی بپتِسما لینے کی ضرُورت ہے۔ وہ اپنے باپ کے سارے حُکموں کی فرماں برداری کرنا چاہتا تھا۔ وہ ہمارے لیے بھی ایک مثال قائم کرنا چاہتا تھا۔ یُوحنّا نے اُس کو بپتِسما دِیا۔
متّی 3:13–15 ؛ 2 نِیفی 31:5–7
یِسُوع کے پانی سے باہر آنے کے بعد، رُوحُ القُدس کبوتر کی مانِند اُس پر نازِل ہُوا۔ آسمانی باپ نے آسمان سے یہ کہہ کر، فرمایا، ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے۔“ آسمانی باپ یِسُوع سے بُہت خُوش تھا۔
متّی 3:16–17