”مارٹِنز خاندان،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”مارٹِنز خاندان،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
اپریل 1972–نومبر 1978
مارٹِنز خاندان
خُداوند کی برکات کا اِنتظار کرتے ہُوئے
ہیل وی سی او مارٹِنز ریو ڈی جینرو، برازیل میں کام سے گھر گاڑی چلا کر آ رہا تھا۔ سڑک گاڑیوں سے اِس قدر بھری ہُوئی تھی کہ اُن میں سے کوئی بھی حرکت نہیں کر پا رہی تھی۔ ہیل وی سی او نے اپنی زِندگی کے بارے میں سوچا۔ اُس کے پاس ایک اچھی نوکری تھی۔ وہ اپنی بیوی، رُوڈا، اور اپنے دو بچّوں، مارکس اور مرِیسا سے پیار کرتا تھا۔ مگر اُس نے محسُوس کِیا کہ کسی چیز کی کمی ہے۔
مُقدّسِین، 4:229–30
ہیل وی سی او گاڑی سے باہر نِکلا اور دُعا کرنے لگا۔ ”اَے میرے خُدا،“ اُس نے کہا، ”مَیں جانتا ہُوں کہ آپ کہیں موجُود ہیں، مگر مَیں نہیں جانتا کہ کہاں۔“ اُس نے آسمانی باپ سے کہا کہ اُس کا خاندان کسی چیز کی تلاش میں ہے، اور اُنھیں اُس کی مدد کی ضرُورت ہے۔ پھر ہیل وی سی او اپنی گاڑی میں واپس بیٹھا اور گھر کی طرف روانہ ہُوا۔
مُقدّسِین، 4:230
بعد اَزاں، خُداوند نے اَمریکہ سے مِشنری بھیجے۔ اُنھوں نے مارٹِنز خاندان سے مُلاقات کی۔ ہیل وی سی او نے محسُوس کِیا کہ وہ اُس کے گھر میں ایک پُرسُکون رُوح لے کر آئے۔ وہ جانتا تھا کہ، اُس وقت، اَمریکہ میں سیاہ فام لوگوں کے ساتھ اَکثر اچھا سُلوک نہیں کِیا جاتا تھا۔ اُس نے پُوچھا، ”آپ کا مذہب سیاہ فام لوگوں کے ساتھ کیسا سُلوک کرتا ہے؟“
مُقدّسِین، 4:230–31
مِشنریوں نے وضاحت کی کہ خُدا کے تمام بچّوں کو بپتِسما دِیا جا سکتا ہے۔ لیکن اِس وقت، اَفریقہ سے تعلق رکھنے والے سیاہ فام لوگ کہانت حاصِل نہیں کر سکتے تھے اور نہ ہی زیادہ تر ہَیکل کی برکات پا سکتے تھے۔ ہیل وی سی او اور رُوڈا کے اور بھی بُہت سے سوالات تھے۔ مِشنریوں نے اُن کا جواب دینے کی اپنی بہترین کوشِش کی۔
مُقدّسِین، 4:231
کئی سالوں سے، نبی دُعا کرتے رہے تھے کہ کب کہانت اور ہَیکل کی برکات تمام لوگوں کو دی جا سکیں گی۔
مُقدّسِین، 4:71
ہیل وی سی او اور رُوڈا نے چرچ جانے کی کوشِش کرنے کا فیصلہ کِیا۔ وہاں کے مُقدّسِین بُہت پیار کرنے والے اور مہربان تھے۔ مارٹِنز خاندان نے چرچ میں جو کُچھ سیکھا اُنھیں وہ پسند آیا۔
مُقدّسِین، 4:231–32
ایک روز، چرچ سے گھر جاتے ہُوئے، مارکس نے اپنے خاندان کو بتایا کہ اُس نے محسُوس کِیا کہ وہ زیادہ خُوش دِکھائی دیتے ہیں۔ ”مَیں جانتا ہُوں کہ اِس کی کیا وجہ ہے،“ مارکس نے کہا۔ ”یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل۔“ باقی خاندان جانتا تھا کہ مارکس دُرست کہہ رہا ہے۔ اُنھوں نے بپتِسما لینے اور اِستحکام پانے کا فیصلہ کِیا۔
مُقدّسِین، 4:232
برسوں بعد، برازیل کے مُقدّسِین ہَیکل کی تعمیر میں مصرُوف تھے۔ مارٹِنز خاندان پُرجوش تھا، مگر وہ اُداس بھی تھے۔ تقدِیس کے بعد وہ ہَیکل میں داخِل نہیں ہو سکیں گے۔ ہیل وی سی او نے رُوڈا کو بتایا کہ ”پریشان مَت ہوں۔“ ”خُداوند سب کُچھ جانتا ہے۔“
مُقدّسِین، 4:293–94
وفادار رہنا آسان نہیں تھا۔ لوگوں نے مارٹِنز خاندان کا مذاق اُڑایا۔ حتیٰ کہ اُن کے دوست بھی نہیں سمجھ سکتے تھے کہ وہ کلِیسیا میں کیوں ٹھہرے رہے۔ مگر ہیل وی سی او اور اُس کا خاندان جانتے تھے کہ یہ یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا ہے۔
مُقدّسِین، 4:251–52
ایک دِن، جب ہیل وی سی او کام سے گھر آیا، تو رُوڈا نے کہا، ”میرے پاس ایک خبر ہے، حیرت اَنگیز خبر!“ بُہت زیادہ روزے اور دُعا کے بعد، نبی، صدر سپنسر ڈبلیو کِمبل کو ایک مُکاشفہ موصُول ہُوا تھا۔ خُدا نے اُنھیں بتایا کہ کوئی بھی شخص، چاہے اُس کی جِلد کی رنگت کیسی ہی ہو، کہانت اور ہَیکل کی ہر برکت حاصِل کر سکتا ہے۔
سَرکاری اِعلامیہ 2؛ مُقدّسِین، 4:318–19
مارٹینز خاندان اور بُہت سے دُوسرے لوگوں نے طویل اِنتظار کِیا تھا۔ اَب اِنتظار ختم ہو گیا تھا! ہیل وی سی او اور مارکس نے کہانت پائی۔ ہیل وی سی او، رُوڈا، اور اُن کے بچّے ہَیکل میں بطور خاندان مُہربند ہُوئے۔ اَب وہ اِنجِیل کی ساری برکات حاصِل کر سکتے تھے۔
مُقدّسِین، 4:319–21