صَحائِف کی کَہانیاں
سُوزا ینگ گیٹس اور جوزف ایف سمِتھ


”سُوزا ینگ گیٹس اور جوزف ایف سمِتھ،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”سُوزا ینگ گیٹس اور جوزف ایف سمِتھ،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

1902–1918

3:19

سُوزا ینگ گیٹس اور جوزف ایف سمِتھ

عالمِ اَرواح کے بارے میں مُکاشفہ

بریگھم ینگ اپنی بیٹی سُوزا کے ساتھ بات کرتے ہُوئے۔

سُوزا ینگ گیٹس بریگھم ینگ کی بیٹی تھی۔ وہ یُوٹاہ میں پیدا ہُوئی اور وہیں پرورش پائی۔ وہ لِکھنا پسند کرتی تھی، اور خُداوند کی کلِیسیا میں خِدمت کرنا پسند کرتی تھی۔

مُقدّسِین، 3:‏9–10، 64

سُوزا کہانتی برکت پاتے ہُوئے۔

جب سُوزا ایک بالغ تھی، تو وہ بُہت بیمار ہو گئی۔ اُس نے کہانتی برکت کی درخواست کی۔ برکت میں، خُداوند نے سُوزا سے فرمایا کہ وہ چاہتا ہے کہ وہ ہَیکل کا کام کرے۔

مُقدّسِین، 3:‏193–94

سُوزا ہَیکلوں اور خاندانی تاریخ کے بارے میں ایک دُوسری خاتُون سے بات کرتے ہُوئے۔

برکت پانے کے بعد، سُوزا بہتر ہو گئی۔ اُس نے اپنی خاندانی تاریخ کے بارے سیکھنے میں اپنا وقت گُزارا۔ جب اُس نے اَیسے خاندانی اَرکان دریافت کِیے جو بپتِسما پائے بغیر وفات پا چُکے تھے، تو وہ اُن کے لیے بپتِسما لینے کے لیے ہَیکل گئی۔ وہ لوگوں کو خاندانی تاریخ کے کام کے مُتعلق بتانا بُہت پسند کرتی تھی۔ اَفسوس کی بات ہے، بُہت سے لوگ دِلچسپی نہیں رکھتے تھے۔

مُقدّسِین، 3:‏194–95، 206

سُوزا جوزف ایف سمِتھ سے بات کرتے ہُوئے۔

ایک دِن، سُوزا اپنے دوست جوزف ایف سمِتھ، جو صدرِ کلِیسیا تھے، سے مُلاقات کے لیے گئی۔ صدر سمِتھ کئی ہفتوں سے بیمار تھے۔ سُوزا جانتی تھی کہ وہ بھی بُہت اُداس تھے کیوں کہ اُن کا بیٹا وفات پا چُکا تھا۔ وہ دُنیا میں ہونے والی دیگر چیزوں کے بارے میں بھی اَفسردہ تھے، جیسے کہ جنگیں اور بیماریاں۔

مُقدّسِین، 3:‏197–99، 205–6

جوزف ایف سمِتھ سُوزا کو اپنی رویا کے بارے میں بتاتے ہیں۔

مگر جب سُوزا صدر سمِتھ کے ساتھ بیٹھی، تو وہ اُس سے بات کرنے کے لیے پُرجوش تھے۔ اُنھوں نے سُوزا کو بتایا کہ خُدا نے اُنھیں ایک خاص رویا دی ہے۔ یہ سب عالمِ اَرواح کے مُتعلق تھا، جہاں لوگ مَرنے کے بعد جاتے ہیں۔ اُن کی رویا ایک کاغذ پر لِکھی ہُوئی تھی۔ صدر سمِتھ نے یہ سُوزا کو دِیا اور اُسے پڑھنے کو کہا۔

مُقدّسِین، 3:‏206–7

سُوزا رویا کے بارے میں پڑھتے ہُوئے۔

سُوزا نے وہ کاغذ پڑھا۔ جس میں لِکھا تھا کہ یِسُوع مسِیح نے عالمِ اَرواح میں گیا۔ اُس نے آدم، حوّا، اور دیگر اِیمان دار مَردوں اور عورتوں کو اُن رُوحوں کو تعلیم دینے کے لیے بھیجا جنھوں نے اپنی زِندگی میں اِنجِیل حاصِل نہیں کی تھی۔ وہ اُن اَرواح کو تیار کرنے میں مدد کر رہے تھے تاکہ لوگ ہَیکل میں اُن کے لیے بپتِسما لے سکیں۔

عقائد اور عہُود 138:‏11–19، 29–48؛ مُقدّسِین، 3:‏206–7

جوزف ایف سمِتھ اور سُوزا بات چیت کرتے ہُوئے۔

جب وہ صدر سمِتھ کی رویا پڑھ رہی تھی تو سُوزا حیران رہ گئی۔ صدر سمِتھ اُسے دیکھ کر مُسکرائے۔ ”سُوزا،“ اُنھوں نے کہا، ”آپ ایک عظیم کام کر رہی ہیں۔“ اُنھوں نے اُسے بتایا کہ وہ خُداوند پر اُس کے اِیمان کی وجہ سے اُس سے پیار کرتے ہیں۔

مُقدّسِین، 3:‏206

سُوزا سالٹ لیک ہَیکل کے قریب بیٹھی ہے۔

سُوزا نے مُکاشفہ کے مُتعلق اپنے روزنامچہ میں لِکھا۔ ”اوہ، یہ میرے لیے باعثِ تسلی تھا!“ اُس نے کہا۔ وہ اپنے دوستوں اور کلِیسیا کے دیگر اَرکان کو اِس بارے میں بتانے کے لیے اِنتظار نہیں کر سکتی تھی۔ وہ جانتی تھی کہ صدر سمِتھ کی رویا مُقدّسِین کو عالمِ اَرواح کے لوگوں کے لیے ہَیکل کا کام کرنے کے لیے پُرجوش ہونے میں مدد دے گی۔

مُقدّسِین، 3:‏207