”حِکمت کا کلام،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”حِکمت کا کلام،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
فروری 1833
حِکمت کا کلام
خُداوند کا صحت کا قانون
جوزف سمِتھ نے کلِیسیا کے چند آدمیوں کو نیویل اور این وِٹنی کے سٹور کی بالائی منزل پر میٹنگ کے لیے مدعُو کِیا۔ وہاں اُنھوں نے اِنجِیل اور دیگر موضُوعات سیکھے، اور سب نے گروہ کے طور پر دُعا کی۔ اُنھوں نے اِن میٹنگز کو نبیوں کے سکُول کا نام دِیا۔
عقائد اور عہُود 88:117–137؛ مُقدّسِین، 1:166
بُہت سے آدمی اَسباق کے دوران تمباکُو نوشی کے پائپ پیتے اور تمباکُو چباتے تھے۔ دھُوئیں نے ہوا کو دھُندلا کر دِیا، اور تمباکُو نے فرش کو گندا کر دِیا۔ میٹنگ کے بعد، ایما سمِتھ کمرے کی صفائی کے لیے اُوپر گئی۔ یہ بُہت گندا تھا!
ُمُقدّسِین، 1:167
ایما نے فرش کو بار بار رگڑا، لیکن تمباکُو کے دھبے صاف نہ ہُوئے۔ اُس نے جوزف سے اِس گندگی کے بارے بات کی۔
ُمُقدّسِین، 1:167
جوزف نے ایما کی بات سُنی۔ اُس کی بات سُن کر وہ سوچنے لگا کہ خُداوند تمباکُو کے بارے میں کیا محسُوس کرتا ہے۔
ُمُقدّسِین، 1:167
چُنانچہ جوزف نے خُداوند سے تمباکُو کے بارے میں پُوچھا۔ خُداوند نے جوزف کو بتایا کہ اُس کے پاس مُقدّسِین کے لیے حِکمت کا کلام ہے۔
عقائد اور عہُود 89:1–9؛ مُقدّسِین، 1:167
خُداوند نے فرمایا کہ مُقدّسِین کو سگریٹ نوشی نہیں کرنی چاہیے، تمباکُو کا اِستعمال نہیں کرنا چاہیے، یا شراب یا ”گرم مشرُوبات“ نہیں پینے چاہیں، جس کا مطلب کافی اور چائے ہے۔
عقائد اور عہُود 89:1–9؛ مُقدّسِین، 1:167
خُداوند نے مُقدّسِین کو یہ بھی سِکھایا کہ اَناج اور پھل کھانے کے لیے مُفید ہیں۔ خُداوند نے یہ بھی فرمایا کہ وہ کبھی کبھار گوشت کھا سکتے ہیں۔
عقائد اور عہُود 89:10–17؛ مُقدّسِین، 1:168
خُداوند نے جوزف سے فرمایا کہ جو مُقدّسِین اُس کے حِکمت کے کلام پر عمل کرنے کا اِنتخاب کریں گے وہ محفُوظ رہیں گے۔ خُداوند نے وعدہ کِیا کہ وہ اُنھیں صحت، عِلم، اور طاقت سے برکت دے گا۔ جوزف نے نبیوں کے سکُول کے مَردوں کو خُداوند کے حِکمت کے کلام کی بابت بتایا۔
عقائد اور عہُود 89:18–21؛ مُقدّسِین، 1:168
کمرے میں موجُود آدمیوں نے یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ وہ خُداوند کے حکمت کے کلام پر عمل کرنا چاہتے ہیں اپنے تمباکُو اور تمباکُو کے پائپ آگ میں پھینک دِیے۔
ُمُقدّسِین، 1:168