صَحائِف کی کَہانیاں
ایلائجا ایبل


”ایلائجا ایبل،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”ایلائجا ایبل،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

1838

3:19

ایلائجا ایبل

اِیمان اور حوصلے کا مِشن

ایلائجا ایبل یُونِس فرینکلن کو بپتِسما دیتے ہُوئے۔

خُداوند نے ایلائجا ایبل نامی شخص کو مِشنری ہونے کی بُلاہٹ دی۔ ایلائجا نے یُونِس اور چارلس فرینکلن کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے بارے میں سِکھایا۔ اُس نے اُنھیں مورمن کی کِتاب اور نبی جوزف سمِتھ کے بارے میں سِکھایا۔ جو کُچھ اُس نے سِکھایا یُونِس اور چارلس اُس پر اِیمان لائے اور کلِیسیا میں شامِل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ ایلائجا نے اُنھیں بپتِسما دِیا۔

مُقدّسِین، 1:‏316

ایلائجا خواب دیکھتا ہے۔

ایلائجا کسی اور قصبے میں اِنجِیل کی مُںادی کرنے کے لیے نِکل گیا۔ ایک رات، چند ماہ بعد، اُس نے اپنی دوست یُونِس کے بارے میں خواب دیکھا۔ خواب میں، یُونِس کو اَب اِس بات کا یقین نہیں رہا تھا کہ مورمن کی کِتاب سچّی تھی یا جوزف سمِتھ ایک نبی تھا۔ جب ایلائجا نیند سے جاگا، تو وہ فوراً یُونِس کی خیریت معلُوم کرنے کے لیے واپس لوٹا۔

عقائد اور عہُود 75:‏27؛ مُقدّسِین، 1:‏315–16

ایلائجا یُونِس کے ساتھ بات کرتے ہُوئے۔

یُونِس ایلائجا کو اپنے دروازے پر دیکھ کر حیران رہ گئی! ایلائجا کا خواب دُرست تھا: یُونِس اَب مورمن کی کِتاب یا جوزف سمِتھ پر یقین نہیں رکھتی تھی۔

مُقدّسِین، 1:‏317

ایلائجا سکُول میں مُنادی کرتے ہُوئے۔

ایلائجا نے یُونِس سے کہا کہ وہ سکُول میں اُس کی مُنادی سُننے کے لیے آئے۔ جب یُونِس نے ایلائجا کے الفاظ سُنے، تو اُسے دوبارہ رُوحُ القُدس کا احساس ہُوا۔ وہ جانتی تھی کہ اِنجِیل سچّی تھی!

مُقدّسِین، 1:‏317

ایلائجا سکُول کے باہر لوگوں سے بات کرتے ہُوئے۔

ایلائجا نے یُونِس سے وعدہ کِیا کہ وہ دو ہفتوں میں دوبارہ آ کر مُنادی کرے گا۔ لیکن شہر میں کُچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ وہ دوبارہ واپس آئے۔ ایلائجا کے جانے کے بعد، اُنھوں نے لوگوں سے کہنا شُروع کر دِیا کہ ایلائجا نے لوگوں کو قتل کِیا ہے۔ اُنھوں نے ایلائجا کو تلاش کرنے والے کو اِنعام دینے کی پیش کش کی۔

مُقدّسِین، 1:‏318

یُونِس شہر کے لوگوں سے بحث کرتے ہُوئے۔

یُونِس جانتی تھی کہ لوگ ایلائجا کے بارے میں جھُوٹ بول رہے تھے۔ اُس نے کسی کو قتل نہیں کِیا تھا۔ وہ ایک نیک اِنسان اور خُدا کا خادِم تھا۔ یُونِس جانتی تھی کہ اُن کے جھُوٹ ایلائجا کو شہر میں آ کر مُنادی کرنے سے نہیں روک پائیں گے۔ یُونِس نے لوگوں کو بتایا کہ ایلائجا ضرُور واپس آئے گا۔ ”خُدا اُس کی حِفاظت کرے گا،“ اُس نے کہا۔

مُقدّسِین، 1:‏318

ایلائجا سکُول واپس آتے ہُوئے۔

ایلائجا واقعی واپس لوٹا۔ وہ بالکل اُسی سکُول میں آیا جہاں وہ پہلے بھی مُنادی کر چُکا تھا۔ یہ اُن لوگوں سے بھرا ہُوا تھا جو چاہتے تھے کہ اُسے گرفتار کِیا جائے۔ ایلائجا ہجُوم کے سامنے کھڑا ہُوا۔ اُس نے کہا کہ اگر وہ اُسے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، تو اَبھی کر لیں، اِس سے پہلے کہ وہ مُنادی شُروع کرے۔ اگر نہیں، تو اُسے مُنادی کرنے کی اِجازت ملنی چاہیے۔

مُقدّسِین، 1:‏318

لوگ ایلائجا پر توجہ مرکُوز کرتے ہُوئے جب وہ تعلیم دیتا ہے۔

کسی نے حرکت نہیں کی۔ ایلائجا نے اِنتظار کِیا، مگر ہجُوم خاموشی سے بیٹھا رہا۔ ایلائجا نے ایک گیت گایا، دُعا کی، اور یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی تعلیم دی۔ خُدا کی قُدرت اُس کے ساتھ تھی۔ جب اُس نے مُنادی مُکمل کی، تو اُس نے اپنے دوستوں یُونِس اور چارلس سے بات کی اور اِطمینان کے ساتھ اپنے مِشن کو جاری رکھا۔

مُقدّسِین، 1:‏319