”ناوُوہ چھوڑ کر مغرب کی طرف جانا،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”ناوُوہ چھوڑ کر مغرب کی طرف جانا،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
جُون 1844–جُولائی 1847
ناوُوہ چھوڑ کر مغرب کی طرف جانا
مُقدّسِین خُداوند کے ساتھ اپنے وعدے کرتے اور اُن پر قائم و دائم ہیں
جوزف سمِتھ وفات پا چُکا تھا۔ اَب بریگھم ینگ اور دیگر رَسُولوں نے کلِیسیا کی راہ نُمائی کی۔ بریگھم جانتا تھا کہ اَب ناوُوہ میں مُقدّسِین مزید محفُوظ نہیں ہیں۔ اُنھیں رُخصت ہونا ہو گا۔ مگر پہلے، خُداوند چاہتا تھا کہ وہ ہَیکل کی تعمیر مُکمل کریں۔ وہ چاہتا تھا کہ وہ اُس کے ساتھ عہُود باندھیں اور بطور خاندان مُہربند ہوں۔
مُقدّسِین، 1:571، 579–80
چند ماہ کے بعد، ہیکل لوگوں کے لیے وہاں عہُود باندھنے کے لیے تیار تھی۔ ہزاروں مُقدّسِین ہَیکل میں آئے۔ بریگھم رات دیر تک ہَیکل میں ٹھہرا رہا تاکہ خُداوند کے ساتھ عہُود باندھنے میں اُن کی مدد کرے۔ آخِر کار، بریگھم نے سب کو بتایا کہ اُنھیں ناوُوو چھوڑنے کی ضرُورت ہے۔
مُقدّسِین، 1:582
جب بریگھم اگلی صُبح اُٹھا، تو مزید مُقدّسِین ہَیکل پر اِنتظار کر رہے تھے۔ بریگھم نے اُنھیں بتایا کہ ناوُوہ میں رہنا محفُوظ نہیں ہے۔ اُنھیں مغرب میں ایک نیا گھر تلاش کرنے کی ضرُورت تھی۔ اُس نے وعدہ کِیا کہ جب وہ وہاں پُہنچیں گے تو ایک نئی ہَیکل تعمیر کر سکیں گے۔
مُقدّسِین، 1:582–83، 2:13–14
مگر مُقدّسِین نہ گئے۔ وہ ایک نئے گھر کا سفر شُروع کرنے سے پہلے خُداوند کے ساتھ عہُود باندھنا چاہتے تھے۔
مُقدّسِین، 1:583
بریگھم نے اُن کے چہروں کو دیکھا اور اپنا اِرادہ بدل لِیا۔ اُس نے باقی ماندہ دِن اور اگلے دِن مُقدّسِین کو ہَیکل میں عہُود باندھنے میں مدد کرتے ہُوئے گُزارا۔
مُقدّسِین، 1:583
اَب جب کہ مُقدّسِین نے خُداوند کے ساتھ عہُود باندھے لِیے تھے، ناوُوہ چھوڑنے کا وقت آ گیا تھا۔ بریگھم جانتا تھا کہ خُداوند نے اُن کے لیے ایک جگہ تیار کر رکھی ہے۔ اُس نے اِسے رویا میں دیکھا تھا۔ اُنھوں نے اپنا سفر شُروع کِیا۔ موسم سَرد تھا، اور زمین کِیچڑ سے بھری تھی۔ لوگ بیمار ہو گئے۔ اُن کا کھانا پہلے ہی ختم ہو رہا تھا۔
مُقدّسِین، 2:16–18، 20–21
مُقدّسِین کو ایک لمبا سفر طے کرنا تھا۔ بریگھم حیران تھا کہ وہ اِتنا لمبا اور کٹھن سفر کیسے طے کر پائیں گے۔ اُس نے خُدا سے مدد کے لیے دُعا مانگی۔
مُقدّسِین، 2:46
خُداوند نے بریگھم کو ایک مُکاشفہ دِیا۔ اُس نے بریگھم کو سِکھایا کہ کیسے مُقدّسِین کی راہ نُمائی کرنی ہے۔ اُس نے فرمایا کہ اُنھیں ایک دُوسرے کی مدد کرنی چاہیے تاکہ غریبوں کا خیال رکھا جا سکے۔
خُداوند نے فرمایا ہے کہ مُقدّسِین کو اُن عہُود کو یاد رکھنا چاہیے جو اُنھوں نے اُس کے ساتھ باندھے تھے۔ اگر وہ اَیسا کرتے، تو وہ اُنھیں برکت دے گا اور اُن کے سفر میں اُن کی مدد کرے گا۔
عقائد اور عہُود 136:4، 11، 42؛ مُقدّسِین، 2:47
سفر اَب بھی بُہت کٹھن تھا۔ کُچھ لوگ وفات پا گئے۔ مگر ہَیکل کے عہُود کی بدولت، مُقدّسِین جانتے تھے کہ وہ اپنے خاندان کے اَرکان کو دوبارہ دیکھیں گے۔
چند ماہ بعد، 1847 میں پہلے مُقدّسِین سالٹ لیک وادی میں پُہنچے۔ جب بریگھم ینگ نے وادی دیکھی، تو اُس نے کہا، ”یہی دُرست جگہ ہے۔“ یہ وہی جگہ تھی جو اُس نے رویا میں دیکھی تھی۔ یہی وہ جگہ تھی جہاں مُقدّسِین محفُوظ ہوں گے۔ یہاں وہ خُداوند کی عِبادت اور اُس کا کام اِطمینان سے کر سکتے ہیں۔
مُقدّسِین، 2:17، 64–67
سالوں کے دوران، زیادہ سے زیادہ مُقدّسِین وہاں پُہنچتے گئے۔ اُنھوں نے مزید کئی ہَیکلیں تعمیر کِیں، جہاں لوگ خُداوند کے ساتھ عہُود باندھ سکتے تھے۔ اُنھوں نے پُوری دُنیا میں مِشنریوں کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی تعلیم دینے کے لیے بھیجا۔ مُنّجی کی کلِیسیا بڑھتی رہی، ہر جگہ آسمانی باپ کے بچّوں کو برکت دیتے ہوئے۔