”شِفا کا دِن،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”شِفا کا دِن،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
اپریل–جُولائی 1839
شِفا کا دِن
خُدا کی قُدرت سے بیماروں کو برکت دینا
جب جوزف سمِتھ اور دیگر کلِیسیائی راہ نُما میزوری میں قید تھے، تو کُچھ مُحافظ اُنھیں ایک دُوسری جیل میں لے گئے۔ مُحافظ قیدیوں کے ساتھ مہربان تھے۔ ایک رات، مُحافظوں کے سربراہ نے جوزف سے کہا کہ وہ سونے جا رہا ہے، اور اگر جوزف اور اُس کے ساتھی بھاگ جائیں، تو وہ اُنھیں نہیں روکے گا۔
مُقدّسِین، 1:392–93
جوزف اور دُوسرے کلِیسیائی راہ نُما واقعی بھاگ گئے۔ اُنھوں نے اپنے خاندانوں کو کوئنسی نامی شہر میں رہتے ہُوئے پایا۔
مُقدّسِین، 1:395–96
کوئنسی کے لوگ مُقدّسِین کے ساتھ مہربان تھے۔ اُنھوں نے مُقدّسِین کو کھانا اور کپڑے اور رہنے کے لیے جگہ دی۔
مُقدّسِین، 1:377
مُقدّسِین کوئنسی کے لوگوں کی شفقت کے لیے شُکرگُزار تھے۔ لیکن جوزف جانتا تھا کہ اُنھیں رہنے کے لیے اپنی جگہ کی ضرُورت ہو گی۔ کلِیسیائی راہ نُماؤں نے کُچھ اَیسی زمین خریدی جس کی کسی اور کو ضرُورت نہ تھی، اور مُقدّسِین نے وہاں مُنتقل ہونا شُروع کر دِیا۔
مُقدّسِین، 1:399–400
زمین ایک بڑے دریا کے قریب تھی۔ وہ زمین گیلی اور کیچڑ والی اور مچھروں سے بھری ہُوئی تھی۔ مچھروں نے بُہت سے مُقدّسِین کو ملیریا نامی بیماری سے شدید بیمار کر دِیا تھا۔ اُن میں سے کُچھ وفات پا گئے۔
مُقدّسِین، 1:402
جب جوزف نے دیکھا کہ بُہت سے لوگ بیمار ہیں، تو اُس نے کُچھ کلِیسیائی راہ نُماؤں کو جمع کِیا اور اُن سے کہا کہ وہ اُس کے ساتھ آئیں۔ سارا دِن، وہ خاندانوں کے گھر جاتے رہے، بیمار اَفراد کی عیادت کرتے اور اُنھیں برکت دیتے رہے۔ اُنھوں نے یِسُوع مسِیح کی قُدرت سے اُنھیں اُن کی بیماری سے شِفا دی۔
مُقدّسِین، 1:402
جن لوگوں کی عیادت کرنے وہ گئے اُن میں ایک شخص ایلائجا فورڈہم تھا۔ وہ شدید بیمار تھا، کہ اُس کی بیوی کو لگا کہ وہ جلد ہی مَر جائے گا۔ جوزف نے ایلائجا سے پُوچھا کہ کیا وہ شِفا پانے پر اِیمان رکھتا ہے۔
مُقدّسِین، 1:402
ایلائجا نے کہا، ”مُجھے ڈر ہے کہ اَب بُہت دیر ہو چُکی ہے۔“ جوزف نے ایلائجا سے پُوچھا کیا وہ یِسُوع مسِیح پر اِیمان رکھتا ہے۔ اُس نے جواب دِیا، ”مَیں اِیمان رکھتا ہُوں، بھائی جوزف۔“
مُقدّسِین، 1:402
جوزف نے اُسے یِسُوع مسِیح کے نام پر برکت دی۔ ایلائجا کھڑا ہُوا۔ یِسُوع نے اُسے شِفا دی تھی! اِس کے بعد ایلائجا جوزف کے ساتھ اگلے گھر گیا اور دیگر بیمار لوگوں کو برکت دینے میں اُس کی مدد کی۔
مُقدّسِین، 1:402–3