صَحائِف کی کَہانیاں
گواہان مورمن کی کِتاب کے اوراق دیکھتے ہیں


”گواہان مورمن کی کِتاب کے اوراق دیکھتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”گواہان مورمن کی کِتاب کے اوراق دیکھتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

مارچ–ستمبر 1829

4:58

گواہان مورمن کی کِتاب کے اوراق دیکھتے ہیں

دُنیا کے سامنے گواہی دینا

شہر کے کُچھ لوگ جوزف سمِتھ سے ناراض تھے۔

جوزف، ایما، اور اولیور نے پنسلوانیا کے سمِتھ گھر میں سونے کے اوراق کا ترجمہ کرنا جاری رکھا۔ مگر اُن کے شہر کے لوگ اُنھیں روکنا چاہتے تھے۔ اولیور کا ایک دوست جس کا نام ڈیوڈ وِٹمر تھا وہ نیو یارک میں رہتا تھا۔ اولیور نے ڈیوڈ سے پُوچھا کہ کیا وہ ترجمہ مُکمل کرنے کے لیے وِٹمر خاندان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

ُمُقدّسِین، 1:‏68

ڈیوڈ وِٹمر جوزف، ایما، اور اولیور کو اپنے گھر میں خُوش آمدید کرتے ہُوئے۔

ڈیوڈ اور اُس کا خاندان راضی ہو گئے۔ اُنھوں نے جوزف، ایما، اور اولیور کو اپنے گھر میں خُوش آمدید کہا۔ اَب وہ پُرسُکون ہو کر ترجمے کا کام کر سکتے تھے۔ وِٹمر گھر میں بُہت سے لوگ رہ رہے تھے۔ اِس کا مطلب تھا کہ کام بُہت زیادہ بڑھ گیا تھا، خاص طور پر ڈیوڈ کی والدہ، میری کے لیے۔

مُقدّسِین، 1:‏68–70

مرونی فرشتہ میری وِٹمر پر ظاہر ہُوا۔

ایک دِن، جب میری کام کر رہی تھی، تو مرونی فرشتہ اُس پر ظاہر ہُوا۔ اُس نے کہا کہ وہ جانتا ہے کہ اِضافی کاموں کی وجہ سے وہ تھک جاتی ہے۔ وہ اُس کے اِیمان کو مضبُوط کرنا چاہتا تھا۔ اُس نے ایک تھیلا کھولا اور سونے کے اوراق نِکالے۔ اُس نے صفحات موڑے اور میری کو نوشتہ دِکھایا۔ اُس نے میری سے وعدہ کِیا کہ وہ برکت پائے گی۔

مُقدّسِین، 1:‏70–71

ڈیوڈ وِٹمر، مارٹن ہیرس، اور اولیور کاؤڈری جوزف سے پُوچھتے ہیں کہ کیا وہ گواہ بن سکتے ہیں۔

کُچھ لوگ یقین نہیں رکھتے تھے کہ اوراق حقیقی تھے۔ جوزف نے خُداوند کے حُکم کی فرماں برداری کی تھی کہ وہ اوراق کسی کو نہ دِکھائے۔ خُداوند نے کہا کہ وہ تین اور گواہوں کو اوراق کو دیکھنے دے گا۔ ڈیوڈ وِٹمر، مارٹن ہیرس، اور اولیور کاؤڈری نے پُوچھا کہ کیا وہ گواہ بن سکتے ہیں۔ خُداوند نے کہا کہ وہ بن سکتے ہیں۔

عقائد اور عہُود 5:‏11–12؛ 17؛ مُقدّسِین، 1:‏73

جوزف، مارٹن، اولیور، اور ڈیوڈ سونے کے اوراق کی گواہی پانے کے لیے دُعا کرتے ہُوئے۔

جوزف، مارٹن، اولیور، اور ڈیوڈ جنگل میں گئے۔ اُنھوں نے گھُٹنے ٹیکے اور باری باری خُدا سے پُوچھا کہ کیا وہ اوراق کو دیکھ سکتے ہیں، مگر کُچھ نہ ہُوا۔

ُمُقدّسِین، 1:‏73

مارٹن ہیرس گروپ سے باہر نِکلتے ہُوئے۔

مارٹن ہیرس نے محسُوس کِیا کہ اُس کی وجہ سے اُن کی دُعا کا جواب نہیں دِیا جا رہا تھا۔ مارٹن نِکل گیا، اور دُوسرے دُعا کرتے رہے۔

ُمُقدّسِین، 1:‏73

اولیور، ڈیوڈ اور جوزف پر فرشتہ ظاہر ہوتا ہے۔

پھر ایک فرشتہ بڑی روشنی میں ظاہر ہُوا۔ اُس نے اولیور اور ڈیوڈ کو سونے کے اوراق اور اُن پر لِکھی تحریر دِکھائی۔ اُنھوں نے خُدا کی آواز سُنی کہ جوزف نے خُدا کی قُدرت سے اوراق کا ترجمہ کِیا تھا اور کہ ترجمہ دُرست ہے۔ خُدا نے یہ بھی کہا کہ اُنھیں ہر ایک کو وہ بتانا چاہیے جو اُنھوں نے دیکھا اور سُنا ہے۔

تین گواہوں کی شہادت“، مُقدّسِین، 1:‏73–74

ایک فرشتہ مارٹن اور جوزف پر ظاہر ہوتا ہے۔

جوزف مارٹن کو ڈھُونڈنے گیا۔ وہ اَبھی تک دُعا کر رہا تھا۔ جوزف نے اُس کے ساتھ دُعا کی۔ پھر فرشتہ ظاہر ہُوا اور اوراق مارٹن کو دِکھائے، جیسے اُس نے اولیور اور ڈیوڈ کو دِکھائے تھے۔

ُمُقدّسِین، 1:‏74

جوزف اپنے والدین کو بتاتا ہے کہ دُوسرے لوگوں نے سونے کے اوراق دیکھے ہیں۔

پھر، جوزف اپنے والدین کو ڈھُونڈنے گیا، جو میری وِٹمر کے گھر گئے تھے۔ اُس نے اُنھیں بتایا کہ وہ کِتنا خُوش تھا کہ دُوسرے لوگوں نے اوراق کو دیکھا تھا۔ اَب گواہان لوگوں کو بتا سکتے تھے کہ جوزف سچ بتا رہا تھا۔ مارٹن نے ہر کسی کو بتایا کہ وہ کِتنا خوش تھا کہ خُدا نے اُسے گواہوں میں سے ایک ہونے کی اِجازت دی۔

مُقدّسِین، 1:‏74–75

آٹھ مزید لوگ سونے کے اوراق کی گواہی پاتے ہیں۔

چند دِن بعد، خُداوند نے جوزف کو بتایا کہ وہ آٹھ اور لوگوں—اپنے باپ، اپنے دو بھائیوں، ڈیوڈ کے چار بھائیوں، اور ڈیوڈ کے بہنوئی کو سونے کے اوراق دِکھائے۔ اُنھیں اوراق کو تھامنے اور صفحات کو پلٹنے کا اعزاز بخشا گیا۔ وہ جانتے تھے کہ اوراق حقیقی تھے۔

آٹھ گواہوں کی شہادت“؛ مُقدّسِین، 1:‏75

جوزف اور مارٹن پرنٹ شُدہ نقاشی کو دیکھتے ہُوئے۔

مورمن کی کِتاب کا ترجمہ اَب ختم ہو چُکا تھا۔ جوزف نے سونے کے اوراق واپس مرونی فرشتے کو دے دِیے۔ اَب کِتاب کی کاپیوں کو چھاپنے کا وقت تھا تاکہ ہر کوئی اِسے پڑھ کر یِسُوع مسِیح کے بارے میں مزید جان سکے۔

مُقدّسِین، 1:‏75–76

جوزف اور مارٹن مورمن کی کِتاب کی اشاعت کا جشن مناتے ہُوئے۔

مورمن کی کِتاب کو چھاپنے کے لیے اِس پر بُہت پیسہ خرچ ہُوا۔ مارٹن ہیرس نے اِس کی ادائیگی کے لیے اپنے فارم کا کُچھ حِصّہ بیچ دِیا تھا۔ اُس نے ایسا اِس لیے کِیا کیوں کہ وہ جانتا تھا کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے۔ کِتاب کی ہر جلد میں مارٹن اور دیگر گواہوں کی گواہی شامِل ہے تاکہ سب اِس کو پڑھیں۔ گواہان نے کبھی بھی اپنی گواہی کا اِنکار نہیں کِیا۔

عقائد اور عہُود 19:‏26–27، 34–35؛ مُقدّسِین، 1:‏76–78