”ہانز مِل،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”ہانز مِل،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
اکتوبر 1838–فروری 1839
ہانز مِل
ایک حملہ اور ایک مُعجزہ
وِلارڈ سمِتھ 11 برس کا تھا۔ اُس کا خاندان دُوسرے مُقدّسِین کے ساتھ ہانز مِل، میزوری میں رہتا تھا۔ وہ جلد ہی مغرب میں مُقدّسِین کے ساتھ اِکٹھے ہونے کے خواہش مند تھے۔
عقائد اور عہُود 115:7–8؛ مُقدّسِین، 1:347–48
ایک دِن، وِلارڈ اپنے باپ اور بھائیوں، سارڈِیس اور ایلما کے ساتھ تھا۔ اچانک، اُنھوں نے گولیوں کی آوازیں اور چیخیں سُنیں۔ لوگ مُقدّسِین پر حملہ کرنے آئے تھے۔
مُقدّسِین، 1:348–49
ہر کوئی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگا۔ بُہت سے مَرد اور بچّے لوہار کی دُکان میں چھپ گئے۔ وِلارڈ کے والد اور بھائی بھی اَندر گئے، مگر وِلارڈ اُن سے اَلگ ہو گیا۔ وہ لکڑیوں کے ڈھیر کے پیچھے چھپ گیا۔ اُسے اپنے اِردگِرد گولیوں کی آوازیں سُنائی دے رہی تھیں۔
مُقدّسِین، 1:349، 353
وِلارڈ چھپنے کے لیے ایک جگہ سے دُوسری جگہ بھاگتا رہا۔ آخِر کار، گولیوں کی آوازیں بند ہو گئیں۔ حملہ آور ہانز مِل چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
مُقدّسِین، 1:353
وِلارڈ اپنے خاندان کو ڈھُونڈنے کے لیے لوہار کی دُکان پر آیا۔ اُس کے والد اور سارڈِیس کو قتل کر دِیا گیا تھا۔ مگر وِلارڈ کا چھوٹا بھائی ایلما اَبھی تک زِندہ تھا۔
مُقدّسِین، 1:353
ایلما کو کُولہے میں گولی لگی تھی۔ وہ بُری طرح سے زخمی تھا۔ وِلارڈ نے ایلما کو اُٹھایا اور اُسے اپنے خاندان کے خیمے میں لے گیا۔
مُقدّسِین، 1:353–54
وِلارڈ کی ماں، امینڈا، نہیں جانتی تھی کہ ایلما کے کُولہے کی چوٹ کا کیا علاج کرے۔ مگر وہ جانتی تھیں کہ خُدا جانتا ہے۔ اُس نے دُعا کی، اور اُس نے ایک آواز سُنی جس نے اُسے بالکل وہی بتایا جو کرنا تھا۔
مُقدّسِین، 1:354
امینڈا نے ایلما کے زخموں کو راکھ سے دھویا۔ پھر اُس نے درخت کی جَڑ کو پیس کر اُس کے زخم پر لگایا۔ اُس نے اُس کا کُولہا کپڑے سے لپیٹا۔ ”اِسی طرح لیٹے رہو، اور ہلنا مت،“ اُس نے کہا، ”اور خُداوند تُمھیں دُوسرا کُولہا عطا فرمائے گا۔“
مُقدّسِین، 1:354–55
بعد اَزاں، میزوری کے گورنر نے کہا کہ مُقدّسِین کو ریاست چھوڑنی ہو گی ورنہ اُنھیں قتل کر دِیا جائے گا۔ مگر ایلما کا کُولہا اَبھی تک ٹھیک نہیں ہُوا تھا۔ امینڈا نے دُعا کی اور خُداوند سے مدد مانگی۔ ایک آواز نے اُسے بتایا کہ یِسُوع کبھی اُس کے خاندان کو نہیں چھوڑے گا۔ امینڈا کو محسُوس ہُوا کہ اَب اُسے کوئی تکلیف نہیں دے سکتا۔
عقائد اور عہُود 88:83؛ مُقدّسِین، 1:372، 378–79
جلد ہی اپنی دُعا کے بعد، امینڈا نے اپنے بچّوں کی چیخیں سُنیں۔ وہ اُنھیں ڈھُونڈنے کے لیے دوڑی، اور جب اُس نے اُنھیں پایا، تو ایلما اِدھر اُدھر بھاگ رہا تھا۔ ”مَیں ٹھیک ہُوں، ماں، مَیں ٹھیک ہُوں!“ اُس نے کہا۔ اُس کا کُولہا شِفایاب ہو چُکا تھا! یہ خُداوند کی طرف سے ایک مُعجزہ تھا۔ امینڈا اور اُس کے بچّے باقی ماندہ مُقدّسِین کے ساتھ محفُوظ مقام تلاش کرنے کے لیے میزوری سے روانہ ہُوئے۔
مُقدّسِین، 1:379