”جوزف اور اولیور کہانتی کُنجیاں حاصِل کرتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”جوزف اور اولیور کہانتی کُنجیاں حاصِل کرتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
اپریل 1836
جوزف اور اولیور کہانتی کُنجیاں حاصِل کرتے ہیں
یِسُوع مسِیح اور فرِشتے کرٹ لینڈ ہَیکل میں اُترتے ہیں
کرٹ لینڈ ہَیکل کی تقدِیس کے ایک ہفتے کے بعد، ایک ہزار مُقدّسِین نجات دہندہ کی عِبادت کے لیے ہَیکل میں آئے۔ یہ اِیسٹر کا اِتوار تھا۔ جوزف سمِتھ، اولیور کاؤڈری، اور بارہ رَسُولوں نے مُقدّسِین کے درمیان عِشائے ربّانی تقسیم کی۔
عقائد اور عہُود 110؛ فصل کی شہ سُرخی؛ مُقدّسِین، 1:239
عِشائے ربّانی کے بعد، جوزف اور اولیور کو پردے کے پیچھے، دُعا کرنے کے لیے، ہَیکل میں خاموش جگہ مِل گئی۔
عقائد اور عہُود 110؛ فصل کی شہ سُرخی؛ مُقدّسِین، 1:239
جب اُنھوں نے دُعا ختم کی، تو اُنھوں نے اُوپر دیکھا۔ یِسُوع مسِیح اُن کے سامنے کھڑا تھا! وہ جانتا تھا کہ مُقدّسِین نے ہَیکل کی تعمیر کے لیے سخت محنت کی ہے۔ ”مَیں نے اِس گھر کو قبُول کِیا ہے،“ اُس نے فرمایا۔ یِسُوع نے جوزف اور اولیور کو بتایا کہ ہَیکل کی برکات بُہت سے لوگوں کے لیے بڑی خُوشی کا باعث ہوں گی۔
یِسُوع کے جانے کے بعد، پرانے عہد نامے کا نبی مُوسیٰ جوزف اور اولیور پر ظاہر ہُوا۔ اُس نے اُنھیں اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے کی کہانتی کُنجیاں عطا کِیں۔ اِس کا مطلب یہ تھا کہ وہ اِنجِیل کو بانٹنے کے کام کی راہ نُمائی کر سکتے ہیں۔ وہ لوگوں کو مُنّجی کی کلِیسیا میں لانے کے لیے پُوری دُنیا میں مِشنریوں کو بھیج سکتے ہیں۔
پھر، اِلیاس نبی ظاہر ہُوا۔ اُس نے جوزف اور اولیور کو اَبرہام کے عہد کی بحالی کی کُنجیاں دِیں۔ اِس کا مطلب یہ تھا کہ مُقدّسِین خُداوند سے وہی عہد پا سکتے ہیں جو اَبرہام نے پایا تھا۔ وہ ہر جگہ لوگوں کے لیے اِنجِیل اور خُدا کی برکتوں کو آنے والے کئی سالوں تک لانے کی قُدرت رکھیں گے۔
آخِر کار، ایلیاہ نبی ظاہر ہُوا۔ اُس نے جوزف اور اولیور کو اَبَدیت کے لیے خاندانوں کو مُہر بند کرنے، یا مُتحد کرنے، کے لیے کہانتی کُنجیاں دِیں۔ ہَیکلوں میں مُقدّسِین نے جو کام اَنجام دِیے وہ آسمان پر قبُول کِیے جائیں گے۔ اَب کلِیسیا نجات دہندہ کا کام کرنے اور اُس کے لیے زمین پر دوبارہ آنے کے لیے تیار ہونے کی قُدرت رکھتی تھی۔